ٹوئٹر صارف کے سیاست میں نہ آنے کے مشورے پر علی ظفر نے کیاکہا؟

پاکستان میں سیاست میں آنے کا مطلب ہے  اپنی مٹی پلید کروانا، جہاں ہوں بہت خوش ہوں اور شکر گزار ہوں، علی ظفر

گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر صارف کے سیاست میں نہ آنے سے متعلق مشور ے پر اپنا دوٹوک موقف بیان کردیا۔

علی ظفر نے کرسمس کی رات اسلام آباد میں اپنے کامیاب کنسرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن تحریر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ یشمیٰ گل کی ناک کٹنے سے بچالی، مگر کیسے؟

معیشت کے بجائے ہماری ترجیح لیک وڈیوز، آڈیوز ہیں؟فرحان سعید

گلوکار و اداکار علی ظفر نے پرجوش سامعین سے بھرے ہوئے کنسرٹ کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ کل رات اسلام آباد میں آپ کے بھائی کا جلسہ۔

علی ظفر کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے تبصرے میں لکھاکہ سیاست میں نہ آجانا،سنا ہے کنسرٹ نہیں ملتے۔ صارف کا اشارہ شایدگلوکار جواد احمد کی جانب تھا جنہوں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب سے وہ سیاست میں آئے ہیں اور عمران خان کی مخالف شروع کی ہے، انہیں کنسرٹ نہیں ملتے اور لوگ نے پروگرامات میں نہیں بلاتے۔

علی ظفرنے صارف کی تائید کرتے ہوئے لکھاکہ”پاکستان میں سیاست میں آنے کا مطلب ہے  اپنی مٹی پلید کروانا، جہاں ہوں بہت خوش ہوں اور شکر گزار ہوں“۔

متعلقہ تحاریر