گلوکار علی ظفر لاہو رکے مشہور چوک میں ٹریفک جام میں پھنس گئے

یہ لاہور کا مشہور ٹاؤن شپ چوک ہے، یہاں کوئی اشارہ کام نہیں کررہا، ٹریفک پھنسی ہوئی ہے،کوئی پولیس والا موجود نہیں، گلوکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر لاہور کے مشہور چوک میں ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

علی ظفر نے ٹریفک جام کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل پر شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کی جانب سے شیئرکی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں موجود ہیں اور ان کے تینوں طرف گاڑیاں موجود ہیں۔

علی ظفر نے بتایاکہ یہ لاہور کا مشہور ٹاؤن شپ چوک ہے، یہاں کوئی اشارہ کام نہیں کررہا، ٹریفک پھنسی ہوئی ہے،کوئی پولیس والا موجود نہیں، بے چارے لوگ گاڑیوں سے اتر کر ٹریفک کھلوارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا اور شہر کا کیا حال ہے اور بے چارے لوگ اسموگ میں کیا سانس لے رہے ہیں۔

علی ظفر کے ٹوئٹ پر سی سی پی او لاہور کے پبلک ریلیشن آفیسر( پی آراو) نے ٹاؤن شپ چوک کی ایک اور وڈیو شیئر کردی جس میں ٹریفک رواں دواں اور اشاروں کو کام کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

علی ظفر نے وڈیوپر اپنے تبصرے میں کہا کہ”آپ کا شکریہ لیکن یہ خفت آمیز ناکامی کے بعد کسی  اور وقت کی وڈیو لگتی ہے۔اس  مخصوص وقت  جو صورت حال دستاویزی  ثبوت موجود ہیں ، آپ ریکارڈنگ میں چیک کر سکتے ہیں“۔ پی آر او نے کہا کہ سر پہلے ہی کہا جاچکا ہے۔

علی ظفر کی پوسٹ پر صارفین نے شکایات کے انبار لگادیے۔ایک صارف نے لکھاکہ عمران خان خو د تو زمان پارک میں بیٹھے ہیں،ذلیل عوام کو کیا ہوا ہے،کینال روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے روزیہی حالت ہوتی ہے، مال روڈ بھی بلاک۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ یہ لاہور کے ہر چوک کا منظر ہے۔

سی سی پی کے پی آر او نے لکھا کہ مسئلہ اجاگر کرنے کا شکریہ،جانچ پڑتا ل کررہے ہیں کہ ٹریفک کیوں جام تھا،اشارے صحیح کام نہیں کررہے یا کوئی اور مسئلہ تھا۔

ایک صارف نے لکھاکہ ”کراچی میں  تو ہر چوک کا ایسا ہی حال ہوتا  ہے، ایسا ہے میرا کراچی“۔ایک صارف نے لکھا کہ”پاکستان میں اور کچھ کام کررہا  ہے جو اشارے بھی کام کریں، آپ بھی نا۔۔“۔

متعلقہ تحاریر