حسن خان اداکار نعمان اعجاز اور زاویار نعمان کی حمایت میں سامنے آگئے

کوئی باپ ہے جو چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا جدوجہد کرے؟ وہ بھی اس ملک میں جہاں کوئی میرٹ نہیں ہے، اداکار

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار حسن خان اقربا پروری کے الزام کی زد میں آنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز اور انکے صاحبزادے زاویار نعمان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

اداکار نعمان اعجاز نے گزشتہ دنوں اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی رسم حنا کے موقع   پرلیا گیا ایک گروپ فوٹو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیاتھا جس وہ ،جاوید شیخ اور بہروز سبزواری اپنےبیٹوں کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارنعمان اعجاز کا میڈیا انڈسٹری میں اقرباپروری کا اعتراف

اداکارہ شگفتہ اعجاز کو ڈرامے میں داماد کے پاؤں پڑنے پر تنقید کا سامنا

نعمان اعجاز نے اس تصویر کے کیپشن میں ناقدین کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے خود ہی اقرباپروری کی بحث چھیڑی تھی جس کے بعد ناقدین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

سینئر اداکار اور ان کے بیٹے پر تنقید کے بعد اداکار حسن خان ان کے دفاع میں سامنے آگئے۔اداکار حسن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاکہ”ٹھیک ہے، تو اقربا پروری پر بات کرتے ہیں، کوئی باپ ہے جو چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا جدوجہد کرے؟ وہ بھی اس ملک میں جہاں کوئی میرٹ نہیں ہے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے مزید کہا کہ ”یہاں ایم بی اے کرکے  لوگ بسوں میں دھکے کھاتے ہیں،اچھے اچھے ضائع ہوگئے باس یہاں کوئی نہیں پوچھتا،ویسے بھی ان کا بیٹا شانداراداکار ہے“۔

متعلقہ تحاریر