میری موت کی خبر آپ کی سیاسی موت ہوسکتی ہے، فردوس جمال کا افواہ سازوں کو پیغام

اگر ڈیپ اسٹیٹ کے نیک نیتی سے کیے گئے عمل سے کسی سیاسی جماعت کو یہ  محسوس ہورہا ہے کہ انہیں سیاسی نقصان پہنچ رہا ہے تواس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے،آپ کو میری موت کی خبر نہیں دینی چاہیے تھی، سینئر اداکار

 پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال  نے اپنی موت کے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ہے

سینئر اداکارنے اپنا وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ابھی میں زندہوں،آپ کو میری موت کی خبر نہیں پھیلانی چاہیے تھی، ہوسکتا ہے میری موت کی خبر آپ کی سیاسی موت ثابت ہو“۔

یہ بھی پڑھیے

سینئر اداکار فردوس جمال کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

فردوس جمال کو عزت راس نہیں آئی، انکل بولنے پر زرنش خان کو جھاڑ دیا

سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنے بیٹے بازل فردوس کے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنا وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ان کا کہناہے”میری صحت کے بارے میں تو سب جانتے ہی ہیں لیکن الحمد للہ میرا علاج ہورہا ہے اور جن عناصرنے ،چاہے وہ سیاسی ہیں یا جوبھی ہیں،ا نہوں نے میری خدانخواستہ مرنے کی خبردی ہے، انہیں میں اس وڈیو سے بتارہا ہوں کہ الحمدللہ ابھی میں زندہ ہوں اور انشااللہ جتنی میری زندگی ہے اتنی مجھے گزارنی ہےتو اس لیے آپ فکرمند نہ ہوں“۔

فردوس  جمال نے مزید کہا کہ”جن لوگوں نے  ریاست پاکستان، حکومت پاکستان  اور وزیراعظم کے نیک نیتی سے کیے گئے اقدام کو ،  جو انہوں نے اپنے اثاثے ایک فنکار کو بچانے  اور اس کے علاج کیلیے اٹھایا ہے ، یہ بڑا احسن قدم ہے، ٹھیک ہے زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، جتنی زندگی ہے اتنی تو گزارنی ہے لیکن کم ازکم پہلی بارریاست نے اس سطح پر ایک فنکار کی پذیرائی کی ہے کہ ایک ریاستی مشیر کوبھیجا ہے اور وزیرمملکت مریم اورنگزیب صاحبہ نے  جو کوششیں کی ہیں اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے میرے علاج کیلیے جو کچھ کیا  میں ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈیپ اسٹیٹ کے نیک نیتی سے کیے گئے عمل سے کسی سیاسی جماعت کو یہ  محسوس ہورہا ہے کہ انہیں سیاسی نقصان پہنچ رہا ہے تواس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے، آپ کو میری موت کی خبرنہیں دینی چاہیے تھی کیونکہ ہوسکتا ہے کہ میری موت کی خبر آپ کی سیاسی موت ہو“۔

اس سے قبل فردوس جمال کے صاحبزادے نے بھی اپنے والد کی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انکی وڈیو جاری کی تھی۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر امیر مقام نے گزشتہ روز گھر جاکر  اداکار فردوس جمال  کی عیادت کی تھی اور علاج معالجے کیلیے حکومت کی جانب سے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر