زارا نور عباس، اسد صدیقی اور اسما عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کوئی الفاظ میرے احساسات کی ترجمانی نہیں کرسکتے، اللہ ہم سب کو باربار عمرے کی سعادت نصیب کرے، زارا نور عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے  معروف خاندان سے تعلق رکھنے والی 3 شخصیات سینئر اداکارہ اسما عباس ، ان کی صاحبزادی زارا نور عباس اور داماد  اسد صدیقی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ زارا نور عباس نے متاف میں موجودگی کے دوران اپنے شوہر اور والدہ کے ساتھ لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر جذباتی کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ماورا حسین کی والدہ کیساتھ عمرے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو عمرے کی سعادت نصیب، وڈیوز اور تصاویر وائرل

اداکارہ نے لکھا کہ”اللہ اکبر! تکمیل کا احساس ، ہمارے وجود کی اصل حقیقت، کوئی الفاظ میرے احساسات کی ترجمانی نہیں کرسکتے، اللہ ہم سب کو باربار عمرے کی سعادت نصیب کرے،آمین“۔

مایا علی،مومل شیخ، صدف کنول،منیبہ مزاری، کنزیٰ رزاق،سعدیہ فیصل،ڈینو علی اور عدنان انصاری سمیت  پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے اداکارہ زارانور عباس کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ادکارہ ماورا حسین  نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ پہلی مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔اداکارہ ماورا حسین نے بھی اس تجربے کو شاندار قرار دیا تھا۔اداکارہ کوغلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی بھی سعادت نصیب ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر