فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے

فلم پاکستان میں 100 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب، برطانیہ  میں رواں سال  سب سے زیادہ 17لاکھ ڈالر کمانے والی جنوبی ایشائی فلم بھی بن گئی

پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے عالمی باکس آفس پر ایک کروڑ ڈالر یا  226کروڑ روپے کمالیے۔

دی لیجنڈ آف مولاجٹ دنیا بھر میں ایک کروڑ ڈالرز کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بننے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی 30دسمبر کو بھارت میں ریلیز کھٹائی میں پڑگئی

دی لیجنڈ آف مولاجٹ بلاک بسٹر فلم قرار،پہلے دن کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا  کے بینر تلے 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اب تک پاکستان میں 42 لاکھ ڈالرز (95 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بزنس کرلیا ہے یعنی بہت جلد یہ ملکی سرزمین ایک ارب روپے بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بھی بن جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے باہر دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے سب سے زیادہ بزنس برطانیہ میں کیا جہاں وہ 17 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

درحقیقت دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2022 میں برطانیہ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی جنوبی ایشیائی فلم بھی ہے اور کوئی بھی بالی وڈ فلم اس کا مقابلہ نہیں کرسکی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اب اس فلم کو ترکیہ اور چین میں ریلیز کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر