کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی شادی فروری کی کس تاریخ کوہوگی؟
سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی، ٹائمز آف انڈیا
بالی ووڈ کی خوبرو جوڑ ی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخیں سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فلمی ستارے آئندہ برس فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
وویک اوبرائے کا کالج لائف کے بارے میں کرینا کپور سے متعلق بڑا دعویٰ
سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا مردہ خانے کے ملازم کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ
ٹائمز آف انڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سدھارتھ اور کیارا 6 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں، جب کہ ان کی شادی سے پہلے کے فنکشنز 4 اور 5 فروری کو ہوں گے، جہاں ان کے مہمان اور اہل خانہ رسم و رواج، مہندی، ہلدی اور سنگیت کی تقریبات منائیں گے۔
Here’s your new year gift #sidkiara fans.
Our sources tell us that this cute couple is getting married on February 6th in Jaisalmer.#SidharthMalhotra #KiaraAdvani pic.twitter.com/1fC0TIFXZU
— ETimes (@etimes) December 30, 2022
ذرائع کے مطابق سدھارتھ اور کیارا نے بھی اپنی شادی کی تقریب کیلیے راجستھان کے ضلع جیسلمیر کے پیلس ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ دونوں کی شادی کو خفیہ رکھا جائے گا جب کہ سکیورٹی اہلکار 3 فروری کو ہی جیسلمر بھیج دیے جائیں گے۔