اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے بھی والدہ کیساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

الحمدللہ! سال کا اختتام اپنی اماں کے ساتھ پہلا عمرہ کرنے کے ساتھ ہوا ۔کعبے کو حقیقت میں دیکھنے کا تجربہ سب سے خوبصورت تھا، اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بیشتر اداکارائیں ان دنوں عمرے  کی سعادت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ماورا حسین، ایمن خان  اور زارا نور عباس کے بعد اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور والدہ کی متاف میں کھڑے ہوکر لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے پس منظر میں خانہ کعبہ بھی نظر آرہا ہے جبکہ اداکارہ نے متاف میں ابررحمت برسنے کی خوبصورت وڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زارا نور عباس، اسد صدیقی اور اسما عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ماورا حسین کی والدہ کیساتھ عمرے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ”الحمدللہ! سال کا اختتام اپنی اماں کے ساتھ پہلا عمرہ کرنے کے ساتھ ہوا ۔کعبے کو حقیقت میں دیکھنے کا تجربہ سب سے خوبصورت  تھا، اتنا جادوئی، معجزاتی، پرامن!! میں اور کیا مانگ سکتی ہوں ،ہر چیز کے لئے بہت شکر گزار ہوں“۔

View this post on Instagram

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

انہوں نے مزید لکھاکہ”اے اللہ !میں تجھ سے ان گناہوں کی معافی مانگتی  ہوں جو ہم نے ماضی  میں کیے اورجو  مستقبل میں کریں گے، جو حد سے زیادہ ہیں، جو ہم نے چھپائے ہیں اور جنہیں ہم نے ظاہر کیا ہے، تو ہی اول اور آخر ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی  کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے، آپ سب میری دعاؤں میں شامل ہیں“۔

متعلقہ تحاریر