اداکارہ نیتو سنگھ گلوکار راحت فتح علی خان کی پرستار نکلیں
نیتو سنگھ کی دبئی میں راحت فتح علی خان کے کنسرٹ میں شرکت، فرمائش کرکے گانا بھی سنا۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ، آنجہانی رشی کپور کی بیوہ اور اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی پرستار نکلیں۔
اداکارہ نے سال نو کے موقع پر دبئی میں منعقدہ راحت فتح علی خان کے کنسرٹ میں شرکت کی اور تقریب کی وڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیے
کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی شادی فروری کی کس تاریخ کوہوگی؟
’پسوڑی‘کے بعد شائے گل کا دوسرا گیت ’سکون‘ بھی بھارت میں مقبول
اداکارہ نیتو سنگھ نے گلوکار راحت فتح علی خان کی لائیوپرفارمنس کی وڈیو اپنی انسٹاگرا اسٹوری میں شیئر کی جس میں راحت فتح علی خان اکشے کمار اور قطرینہ کیف کی فلم نمستے لندن کیلیے گایا ہوا گیت”تیری یاد ساتھ ہے“ گارہے ہیں۔اس فلم میں نیتو سنگھ کے شوہرآنجہانی رشی کپور نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
View this post on Instagram
نیتو سنگھ نے وڈیو پر لکھا کہ”لیجنڈ کے ساتھ جادوئی شام“۔انہوں نے مزید کہا کہ ”اُف مرگئی“ لکھا اور ساتھ میں دل والے ایموجی بھی بنائے۔اداکارہ کووڈیو میں راحت فتح علی خان کو نیتو سنگھ کے مرحوم شوہر اداکار رشی کپور کی تعریف کرتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
وڈیو کی ابتدا میں دیکھاجاسکتا ہےکہ راحت فتح علی خان سینئر بالی ووڈ اداکارہ کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں کہ” نیتو جی آپ کی حاضری نے میرا حوصلہ تھوڑا بڑھایا ہےکہ میں کچھ نہ کچھ تو کروں“۔اس موقع پر نیتو سنگھ نے پاکستانی گلوکار سے پرجوش انداز میں نمستے لندن کا گیت گانے کا مطالبہ کیا۔
اس پر راحت فتح علی خان نے کہاکہ ”اس فلم کے حوالے سے رشی صاحب کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں، اور ہمارے بزرگوں سے ان کا بہت اچھا تعلق رہا ہے، جیسا کہ آپ کی شادی پر خان صاحب نے پرفارم کیااور جیسا آپ نے کہا کہ پوری کیا تھا، تو، ہم تو اس وقت بہت چھوٹے تھے ،ہمیں نہیں پتہ لیکن ایسا ہی ہم لوگ سنتے آئے ہیں کہ راج کپور صاحب نے نیک خواہشات کااظہار کیا اور احترام دیا “۔