دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستان میں 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن گئی
جس طرح سے فلم آگے جا رہی ہے اسے آنے والے دنوں میں 120 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنا چاہیے، فلموں کے تجزیہ کار علی زین کی رائے
لالی ووڈ کی سب سے کامیاب فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستان میں 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن گئی۔
عمارہ حکمت کی پروڈکشن اور بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دنیا بھر میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلم دی لیجنڈآف مولا جٹ نے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے
دی لیجنڈآف مولاجٹ کی 30دسمبر کو بھارت میں ریلیز کھٹائی میں پڑگئی
فلموں کے تجزیہ کار علی زین نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ پاکستانی سنیما کیلیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے 80 دنوں میں پاکستان میں سنچری مکمل کی، یہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہے۔
EXCLUSIVE.. ⭐HERE WE GO⭐
It’s A Historical Moment In The History Of Pakistani Cinema As #TheLegendOfMaulaJatt Hits Century Mark In #Pakistan In 80 Days. It’s An Unbelievable Achievement & The Way Film Is Holding It Should Hit 120cr Mark In Coming Days@AmmaraHikmat @blashari pic.twitter.com/RKeo7yuswC
— Ali Zain (@ali_zainsays) December 31, 2022
انہوں مزید کہا کہ جس طرح سے فلم آگے جا رہی ہے اسے آنے والے دنوں میں 120 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ فلم دی لیجنڈ آپ مولاجٹ دنیا بھر میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
فلم کو30دسمبر کو زی فلمز کے اشتراک سے بھارتی پنجاب میں ریلیز کرنے کے انتظامات بھی مکمل کیے جاچکے تھے تاہم انتہاپسندوں دھمکیوں کےباعث فلم کی ریلیز عین وقت پر موخر کردی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سے باہر دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے سب سے زیادہ بزنس برطانیہ میں کیا جہاں وہ 17 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2022 میں برطانیہ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی جنوبی ایشیائی فلم بھی ہے اور کوئی بھی بالی وڈ فلم اس کا مقابلہ نہیں کرسکی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اب اس فلم کو ترکیہ اور چین میں ریلیز کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔