اداکارہ صدف کنول نے لڑکیوں کو شادی کا صحیح وقت بتادیا
اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنے شوبز کیریئر اور شادی شدہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے لڑکیوں کو شادی کی صحیح عمر بتادی۔
اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنے شوبز کیریئر اور شادی شدہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نفیس کو ملک سے باہر پاکستانیوں کس عادت نے حیران کردیا؟
پاکستان میں اقلیتوں کی کوئی آواز نہیں، عشنا شاہ ہندو خاتون کے بہیمانہ قتل پر افسردہ
صدف کنول کا کہنا تھا شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے، لڑکیاں مستقبل کے متعلق نہیں سوچتیں اور ان کے ذہن میں صرف ایک فیشن سے بھرپور شادی کی تقریب کا تصور ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہئے جب ان کی عمر ہو جائے اور کوئی صحیح بندہ مل جائے تو پھر شادی کرلیں۔
واضح رہے کہ صدف کنول نے ماضی میں یہ بھی کہا تھا کہ بیوی کو شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔ بیوی ہونے کے ناطے ہر خاتون کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے شوہر کے کپڑے کہاں ہوتے ہیں، ان کے شوہر کی کیا ضروریات ہیں اور یہ کہ وہ ان ساری چیزوں کا خیال رکھتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملکی سماجی روایات اور ثقافتیں ہیں کہ خاتون کو شادی کرنی ہوتی ہے، شوہر ہوتا ہے اور بیوی ہونے کے ناطے عورت کو شوہر کے کپڑے بھی استری کرنے ہوتے ہیں تو جوتے بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔ اگرچہ وہ شوہر کے کپڑی استری نہیں کرتیں اور نہ ہی انہیں جوتے اٹھاکر دیتی ہیں مگر معلوم ہے کہ شوہر کو کب، کس وقت کون سی چیز کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسا علم ہر خاتون کو ہونا چاہیے۔