انیل کپور کوسپراسٹار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کا پوسٹر پسند آگیا
یہ فلم رواں سال 11 اگست کو تمل، ہندی، تیلگو، کنڑ اور ملیالم سمیت پانچ زبانوں میں دنیا بھر کے تھیٹرز میں ریلیز ہونے والی ہے
بالی ووڈ سپراسٹار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کا پوسٹرجاری کردیا گیا۔کرائم ڈرامے میں رنبیرکپور بالکل نئے روپ میں سامنے آئے ہیں۔
فلم اینیمل کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار انیل کپور نے فلم کے پوسٹر کی تعریف کردی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نیتو سنگھ گلوکار راحت فتح علی خان کی پرستار نکلیں
کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی شادی فروری کی کس تاریخ کوہوگی؟
اپنی نئی فلم کے پوسٹر میں چہرے پر کئی زخم سجائے اور خون سے لت پت کپڑوں میں ملبوس رنبیر کپور نے بغل میں خون آلود کلہاڑا دبا رکھا ہے۔اس انداز میں وہ ایک بھیانک گینگسٹردکھ رہے ہیں۔
انیل کپور نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ رنبیر کپور جلد ہی اندر کا جانور ریلیز کر رہے ہیں، یہ انتہائی کا قاتل پوسٹر ہے ،پسند آیا۔
#RanbirKapoor releasing the #Animal within, soon! This is such a killer poster love it! pic.twitter.com/8BiMrHAfiO
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) December 31, 2022
ٹی سیریز،سنے ون اسٹوڈیو اور بھدراکلی پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں رنبیرکپور کے ساتھ انیل کپور،رشمیکا مندانا،بوبی دیولااور ترپتی دمری اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
کبیر سنگھ جیسی سپر ہٹ فلم کے ہدایت کار سندین ریڈی واناگا کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال 11 اگست کو تمل، ہندی، تیلگو، کنڑ اور ملیالم سمیت پانچ زبانوں میں دنیا بھر کے تھیٹرز میں ریلیز ہونے والی ہے۔