عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل

کبریٰ خان کا 3دن میں الزام واپس لیکر معافی نہ مانگنے پر سابق فوجی افسر کو برطانیہ میں قانونی چارہ جوئی کا انتباہ، عادل راجہ نے اداکارہ کے برطانیہ آنے کو خوش آئند قرار دیدیا، بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے، مہوش حیات، سجل علی اور عشنا شاہ کی بھی تنقید

میجر (ر) عادل راجہ کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور پاکستان کی  صف اول کی اداکاراؤں پر سنگین الزام عائد کیے جانے کے بعد اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی نے سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

اداکارہ عشنا شاہ نے بھی سابق فوجی افسر کے بیان پرطنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نفیس کو ملک سے باہر پاکستانیوں کس عادت نے حیران کردیا؟

پاکستان میں اقلیتوں کی کوئی آواز نہیں، عشنا شاہ ہندو خاتون کے بہیمانہ قتل پر افسردہ

  میجر (ر) عادل راجہ نے  اپنے ایک وی لاگ میں ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر الزام عائد کیا تھاکہ  پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایس آئی کے سیف ہاؤسز اور بی میس  میں آکر ٹھہرتی تھیں  اور جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ کی طرف استعمال کی جاتی تھیں اور جب باقی لوگوںسیاستدانوں وغیر ہ کو بلایاجاتا تھا توان کی وڈیوز بنائی جاتی تھیں۔

میجر(ر) عادل راجہ نے الزام عائد کیا کہ”ان اداکاراؤں اور ٹاپ ماڈلز میں سے 4 کے نام خاموش مجاہدوں نے لیے ہیں، میں ان خواتین کےنام نہیں لوں گا صرف ابتائی حروف بتاؤں گا، ایک کے نام میں Mاور H ہے، دوسری کا Mاور K،تیسری کا Aاور Kاور چوتھی کا Sاور Aہے، بس اس سے زیادہ میں نہیں بتاؤں گا،زیادہ گند اچھالنے کی کیا ضرورت  ہے  ،سمجھنے والے سمجھ جائیں گے“۔

میجر(ر) عادل راجہ نےمزید الزام عائد کیا کہ”تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنرل(ر) فیض حمید کے پاس جنرل(ر) باجوہ کی ان اداکاراؤں کے ساتھ سیف ہاؤسز کی  وڈیوز موجود تھیں،اس کے علاوہ مریم نواز  کی ایبٹ آباد کے کسی ڈاکٹرز کے ساتھ بھی وڈیوز موجود ہیں“۔

 میجر(ر) عادل راجہ کی جانب سے الزام عائد کیے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی کی تصاویر گردش کررہی تھیں۔

سابق فوجی افسر کے الزام پر سب سے سخت ردعمل اداکارہ کبریٰ خان کاسامنے آیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھاکہ” میں شروع میں خاموش رہی کیونکہ ظاہر ہے کہ ایک جعلی ویڈیو میرے وجود پر قابض نہیں  ہوسکتی  لیکن اب بہت ہوگیا۔ آپ کو لگاتا ہے کے کوئی  عام لوگ مجھ پر بیٹھے بٹھائے انگلی اٹھائیں گےاور میں چپ    بیٹھونگی تو آپ کی سوچ ہے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ” تو جناب عادل راجہ لوگوں پر الزام لگانے سے پہلے کوئی ثبوت پیش کریں، آپ کے پاس 3 دن ہیں،ا ن ثبوتوں کو سامنے لے کر آئیں جن کے بارے میں آپ حق اور سچ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں“۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ” اگر ایسا نہیں  کرتے تو یا تو اپنا بیان واپس لیں اور عوامی طور پر معافی مانگیں ورنہ میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گی  اور پریشان نہ ہوں، آپ کی خوش قسمتی ہے کہ میں صرف یہاں سے نہیں ہوں ، برطانیہ سے بھی تعلق رکھتی ہوں اور اگر آنا پڑا تو وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی“۔

میجر (ر) عادل راجہ نے کبریٰ خان کو جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”مس کبریٰ ایم خان، میں نے آپ کا نام لیا نہ کسی بھی طور پر بدنام کیا اور اپنے وی لاگ کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کی مذمت کی ہے   تاہم  آپ نے قیاس آرائیوں ا  کی بنیاد پر میرا نام لیااور مجھے  بدنام کیا ہے، اچھی بات ہے کہ آپ برطانیہ آرہی ہیں“۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گرجاتے ہیں۔امید ہے آپ اپنی دومنٹ کی شہرت سے محظوظ ہورہے ہوں گے، میں ایک اداکارہ ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرا نام کیچڑ میں گھسیٹا جا سکتا ہے،بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے.

انہوں نے مزید کہا کہ  کسی ایسے شخص کے بارے میں جو آپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور اس سے بھی بڑی شرمندگی ان لوگوں کے لیے جو اس بکواس پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے اس غلیظ صحافت پر یقین کرلیتی ہے ۔ لیکن اب یہ سب ختم ہونا چاہیے کیونکہ میں کسی کو اپنانام  بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی“۔

اداکارہ سجل علی نے  اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پست اورمکروہ ہوتا جا رہا ہے، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے“۔

اداکارہ عشنا شاہ نے میجر(ر) عادل راجہ کا نام لیے بغیر اپنے طنزیہ  ٹوئٹ میں لکھاکہ” یہ  انسان بالکل غلط نہیں ہے، وہ سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا رہی تھیں،وہ دراصل قاتل ہیں جو اداکاراؤں کے بھیس میں ہیں۔ بہکانے کو بھول جائیں، وہ اپنی شلوار قمیض کے نیچے اسٹیلتھ سوٹ پہنتی ہیں، 12 زبانیں بولتی ہیں، نینجا کی طرح حرکت کرتی ہیں، کراوو ماگا میں تربیت یافتہ ہیں اور انہیں پوٹن نے بھیجا تھا“۔

متعلقہ تحاریر