صحیفہ جبار خٹک نے ڈھائی سال سے ڈرامہ نہ کرنے کی وجہ بتادی
جس قسم کے اسکرپٹ مجھے دیے جارہے ہیں وہ مجھے پسند نہیں آرہے ، میں یہ نہیں کرسکتی کہ روتی ہوئی لڑکی، ہر ڈرامے میں بالآخر ماں بنادیتے ہیں، اداکارہ کا تابش ہاشمی کو انٹرو
پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ڈھائی سے ڈرامہ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ نے اسکرپٹس اور ایک جیسے گھسے پٹے کرداروں کو ڈرامہ نہ کرنے کی وجہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہر ڈرامے میں ماں بنادیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل
اداکارہ صدف کنول نے لڑکیوں کو شادی کا صحیح وقت بتادیا
اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں جیونیوز پر معروف کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام”ہنسنا منع ہے“ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ تقریباً ایک سال ہوگیاآپ ٹی وی ڈراموں میں نہیں دکھ رہیں،اسکی وجہ کیا ہے؟
"ہر ڈرامے میں ماں بنادیتے ہیں۔۔۔” صحیفہ ڈھائی سال سے ڈرامے کیوں نہیں کررہیں؟
مکمل پروگرام ديکھئے: https://t.co/oZk2E0Hq1g pic.twitter.com/j0UUptNFhN
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) January 1, 2023
اداکارہ نے کہاکہ”ڈھائی سال ہوگئے ہیں، مجھے لگ رہا ہے کہ میں نہیں کروں گی،کیونکہ جس قسم کے اسکرپٹ مجھے دیے جارہے ہیں وہ مجھے پسند نہیں آرہے ، میں یہ نہیں کرسکتی کہ روتی ہوئی لڑکی، ہر ڈرامے میں بالآخر ماں بنادیتے ہیں، اور تھپڑ پڑ رہے ہوتے ہیں اور طلاق ہورہی ہوتی ہے،اور یہ کہتے ہیں کہ تم میری نہیں ہو“۔
اداکارہ نے کہاکہ”پروڈکشن ہاؤس سے ڈرامے کے اسکرپٹ پر بات کرو تو کہتے ہیں خوشگوار اختتام دکھانا ہے“۔انہوں نے کہاکہ” پہلے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب میں ایسے ڈرامے نہیں کروں گی“۔