جیو نیوز کے پروگرام "ہنسا منع ہے” میں شہباز شریف کو کرپٹ قرار دے دیا

جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام "ہنسا منع ہے" کے اینکر تاش ہاشمی نے وزیراعظم شہباز شریف کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کھانے سے بہت گہرا تعلق ہے، پروگرام کے سیگمنٹ میں مہمانوں کی آنکھو ں پر پٹی باند کر ان کو ہنٹس دیکر تصاویر کی پہنچان کروائی جاتی ہے جبکہ مہمانوں نے شہباز شریف کو بطور کرپٹ پہنچانا

جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام "ہنسا منع ہے” کے ایک سیگمنٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کو کرپٹ قرار دے دیا گیا۔ پروگرام میں شریک مہمانوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان سے تصاویر کی بابت پوچھا جاتا یے ۔

جیو نیوز کے پروگرام "ہنسنا منع ہے” میں وزیراعظم شہباز شریف کو کرپٹ رہنما قرار دے دیا گیا۔ پروگرام کے سیگمنٹ میں مہمانوں کی آنکھوں پر پٹی بند سے انہیں مختلف شخصیات کی تصاویر پہنچانے کا ٹاسک دیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز چینل نے مزاحیہ انداز میں بانی متحدہ الطاف حسین کی تصویر اپنی اسکرین پر چلا دی ، کیا پیمرا نوٹس لے گا۔؟

چند روز قبل نشرہونے والے پروگرام میں اینکر تابش ہاشمی نے شریک مہمانوں کی آنکھوں پر پٹی بند کر ان کو شہباز شریف کی تصویر پہنچاننے کا ٹاسک دیا گیا جس پر مہمانوں نے اشاروں سے تصویر کو پہنچاننے کی کوشش کی ۔

پروگرام اینکر تابش ہاشمی سے مہمانوں نے  ہنٹس (hints) مانگے اس دوران مہمانوں نے پوچھا کہ کیا مذکورہ تصویر کسی کھلاڑی کی ہے جس پر انہوں نے انکار کیا تو مہمان نے پوچھا کیا یہ کھانے کی چیز ہے ۔

مہمان کے سوال پر تابش ہاشمی نے ہنستے ہوئے کہا کہ کھانے کی چیز ہی سمجھ لیں تاہم یہ چیز نہیں ہیں بلکہ ایک شخصیت ہیں مگر کھانے سے ان کا تعلق بنتا ہے۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جی بہت کھایا ہے ۔

تابش ہاشمی نے مہمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوچھا کھانے کی چیز ہے تو میں بتاؤ ان پر الزام ہے کہ بہت کھاتے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ یہ لوگوں کو استعمال بھی کرتے ہیں۔

پروگرام اینکر تابش ہاشمی نے کہا کہ یہ کھانے کی چیز نہیں بلکہ ایک شخصیت ہیں مگر کھانے کے بہت شوقین ہیں۔ تابش نے مہمانوں کو کہا کہ اب تو میں نے بہت بڑا ہنٹ دے دیا ہے اس پر کیس بن سکتا ہے ۔

تابش ہاشمی کے اشاروں پر مہمان نے فوری طور پر نواز شریف کا نام لے لیا جس پرپروگرام میں شریک سامعین نے بے تحاشا ہنسنا شروع کردیا مگر اینکر نے کہا کہ جواب درست نہیں مگر قریب ترین ہے ۔

"ہنسنا منع ہے” کے اینکر تابش ہاشمی نے کہا کہ ہرکھانے والی چیز نواز شریف نہیں ہوتی جس پر مہمان نے فوراً شہباز شریف کا نام لیا جس پرتصویر پہنچاننے پر مہمانوں کی تعریف بھی کی گئی ۔

متعلقہ تحاریر