48 سالہ ہریتک روشن نے سال نو پر اپنے 8پیکس دکھا کر پرستاروں کو حیران کردیا
بالی ووڈ سپر اسٹار نے یورپ میں نئے سال کی تعطیلات خاندان کے ساتھ گزارنے کے بعد جم کا رخ کرلیا۔
ہریتک روشن کو اکثر بالی ووڈ کا یونانی دیوتا کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔ ان کی غیر معمولی خوب صورتی نے انہیں یہ خطاب دلوایا ہے اور وہ ہر بار اسے درست ثابت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
سال 2023 میں بھی ایسا لگتا ہے کہ اداکار اپنے فٹنس اہداف کے ساتھ پوری طرح تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عبدالحنان کا ”ارادے“امریکی وزیرخارجہ کے پسندیدہ گانوں میں جگہ بنانے میں کامیاب
اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے کراچی کا 2022 کا بھیانک جائزہ پیش کردیا
ہریتھک نے انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی۔ 48 سالہ بالی ووڈ سپر اسٹار نے یورپ میں نئے سال کی تعطیلات خاندان کے ساتھ گزارنے کے بعد جم کا رخ کرلیا۔ ہریتک نے پیر کی صبح کو سنجیدگی سے لیا اور ان کی 8 پیک ایبس کونمایاں کرتی تصاویر نے بہت سے لوگوں کو نئے سال میں اپنے اہداف کو متعین کرنے میں مدد دی۔
View this post on Instagram
اداکار نے تصاویر کے کیپشن میں2023 کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھاکہ ”ٹھیک ہے !اب چلو“۔پرستار 48سالہ ہریتھک روشن کی تصاویر دیکھ کر عش عش کراٹھے۔اداکار ورون دھون نے پوسٹ پر تبصرے میں لکھا کہ”ٹھیک ہے پھر“جبکہ 2022 میں جسمانی تبدیلی کے عمل سے گزرنے والے نیل نتن مکیش نے بھی آگ والے ایموجیز کے ذریعے ردعمل دیا۔
اس سے قبل ہریتک روشن نے اپنے خاندان کے ساتھ نئے سال کی چھٹیوں کے مزے اڑائے اور اپنے بیٹوں ہریہان اور ہریدان، گرل فرینڈ صبا آزاد اور کزنز پشمینہ روشن، ایشان روشن، اور چند دیگر کے ساتھ یورپ گئے ۔
ان کی کزن پشمینہ روشن کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ہریتک کے ساتھ ان کی گرل فرینڈ اداکار ہ و گلوکارہ صبا آزاد، ان کے بیٹوں، ہریان روشن اور ہریدھان روشن سمیت خاندان کے دیگر افراد کو شمعیں روشن کرتے دکھایا گیا تھا۔
پشمینہ روشن نے اس سے قبل ایک ریل شیئر کی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ”شکریہ 2022، ہیلو 2023“۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
کام کے محاذ پر بات کی جائے تو ہریتک روشن ہدایت کار سدھارت آنند کی فلم فائٹر میں دیپیکا پڈوکون اور انیپل کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔