ناصر ادیب نے مہنگی ترین فلم”دی گریٹ گاما“ کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا

زشکو فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو شایان خان پروڈیوس کریں گے جبکہ فلم کے ہدایت کار اور مرکزی کرداروں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

پاکستان کے معروف فلمساز اور مکالمہ نویس ناصر ادیب نے برصغیر کے معروف پہلوان گاما پہلوان کی زندگی پر مبنی فلم”دی گریٹ گاما“کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا۔

زشکو فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو پاکستان سنیما انڈسٹری کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستان میں 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن گئی

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے

لالی ووڈ پکچرز  نے زشکو فلمز  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  گاما پہلوان کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم” دی گریٹ گاما“ اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہوگی اور اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔

زشکو فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو شایان خان پروڈیوس کریں گے جبکہ فلم کے ہدایت کار اور مرکزی کرداروں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو پاکستان کی سب سے مہنگی اور سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے ناصر ادیب نے ہی تحریر کیا تھا۔

مرکزی کرداروں فواد خان، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک پر مشتمل فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ پر تقریباً 30 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی جبکہ دنیا بھر میں یہ فلم 200 کروڑ روپے سے زائد جبکہ صرف پاکستان میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

متعلقہ تحاریر