عائشہ عمر نے نئے سال کے پہلے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی
میرا سال کا پہلا گانا، میں نے اسے بہت ایمانداری اور محبت سے لکھا ہے۔ جلد آنے والا ہے، گلوکارہ کا انسٹاگرام میں اظہار خیال
اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر نے نئے سال کے اپنے پہلے گانے”ہرکوئی یار نہیں“ کی پہلی جھلک جاری کردی۔
عائشہ عمر نے گانے کی شاعری اور وڈیو کے خیال کو خود ترتیب دیاہے۔
یہ بھی پڑھیے
استاد نصرت فتح علی خان تاریخ انسانی کے 200عظیم گلوکاروں میں شامل
شوبز ستارے بیہودہ الزام پر ساتھی اداکاراؤں کےدفاع میں سامنے آگئے
عائشہ عمر نے سال نو کے اپنے پہلے گانے کی تعارفی وڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہیں موسیقار لینی میسے کے ساتھ کسی پہاڑی سلسلے پر کھڑے دیکھاجاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ و گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”ہیلو میرے پیارو! میرے دل کے اتنے قریب کسی چیز کے ساتھ 2023 گونجنے جارہا ہے ۔ یہ آپ سب کے لیے ہے۔ میرے بے بی کی پہلی جھلک، میرا سال کا پہلا گانا، میں نے اسے بہت ایمانداری اور محبت سے لکھا ہے۔ جلد آنے والا ہے“۔