عشنا شاہ کااقلیتوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر تنقید کرنے والوں سے سوال
جب بھی میں پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بات کرتا ہوں، لوگ چھڑی کانٹوں سے لیس ہوکر چڑھ دوڑتے ہیں، اداکارہ
اداکارہ عشنا شاہ نے ملک میں اقلیتوں پر ہونے والے کیخلاف آواز اٹھانے پر تنقید کرنے والوں سے سوال کرڈالا۔
اداکارہ نے گزشتہ دنوں اندرون زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 40 سالہ خاتون کے حق میں آواز اٹھائی تھی جس پر انہیں یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف کیوں نہیں بولتیں۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار علی نور کا اپنے بینڈ نوری کی واپسی کا اعلان
عائشہ عمر نے نئے سال کے پہلے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں لکھاکہ”جب بھی میں پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بات کرتا ہوں، لوگ چھڑی کانٹوں سے لیس ہوکر چڑھ دوڑتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں بات کرنی چاہیے“۔
Every-time I speak about minority abuse in Pakistan, people come out with pitchforks saying I should instead talk about Muslim abuse in India. There are some kind people in India who are doing that, can we be the kind people here at home?
— Ushna Shah (@ushnashah) January 4, 2023
عشنا شاہ نے مزید لکھاکہ ہندوستان میں کچھ مہربان لوگ ہیں جواقلیتوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں ، کیا ہم یہاں مہربان بن سکتے ہیں؟