نئے سال کا جشن اوروں پر حرام،خودپر حلال؟فیروز خان کو منافقت پرتنقید کاسامنا

اداکار نے سال نوکا جشن منانے والوں کیلیے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کا تنقیدی وڈیو کلپ شیئرکیا اور خود نیم عریاں خواتین کے ساتھ جشن مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

اداکار فیروز خان دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت کی عملی تصویر بن گئے۔

اداکار نے سال نوکا جشن منانے والوں کیلیے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کا تنقیدی وڈیو کلپ شیئرکیا اور خود نیم عریاں خواتین کے ساتھ جشن مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کی عدالت نے اداکار فیروز خان کے بچوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

سابقہ اہلیہ پر تشدد کا الزام: فیروز خان کی مخالفت میں کمی نہ آسکی

اداکار فیروز خان نے سال نو کے موقع پر مولانا طارق جمیل کا وڈیو کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر  شیئر کرتے ہوئے صارفین سے اسے پھیلانے کو کہا تھا.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

۔وڈیو کلپ میں  مولانا کا کہنا تھا کہ آج رات کونیوایئرنائٹ منائیں گے، کتنے لڑکے لڑکیاں ناچیں گے، شرابیں پئیں گے،اللہ کو ناراض کریں گے،کاش میری آواز ان کے کانوں کے پردوں سے ٹکراتی،ان کے دل کے تاروں کو چھیڑتی،ان کے اندر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کی جوت جگاتی،میں تو بے بس ہوں، فقیرانہ آئے سدا کرچلے،میاں خوش رہو ہم دعاکرچلے۔

مولانا طارق جمیل نے وڈیو میں عوام سے اپیل کی تھی کہ ”میری آپ سے گزارش ہے کہ نئے سال کی ابتدا گانے بجانے سے نہ ہو،شراب سے نہ ہو، فحاشی بدکاری سے نہ ہو“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

اداکار نے یکم جنوری کونیوایئرنائٹ میں اپنی بہن اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ شرکت کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو نئے سال کی مبارکباد دی تو ان پرتنقید کاسلسلہ شروع ہوگیا۔بعدازاں اداکار کی مزید تصاویر بھی سامنے آگئیں جن میں وہ نیم عریاں لباس میں ملبوس اداکاراؤں اور ماڈلز کے ساتھ سال نو کا جشن منارہے تھے۔

ایک صارف نے ان پر غصہ نکالتے ہوئے تبصرہ کیا، ’’سر، آپ اتنے جھوٹے ہیں ‘‘۔ایک اور صارف نے لکھاکہ” جناب آپ نے مولا طارق جمیل کو پوسٹ کیا تھا کہ نیا سال نہ منائیں، اور آپ یہ ہیں۔ شاباش جناب“۔

کئی صارفین نے لکھا کہ  یارتم کتنے جعلی ہو۔ایک اور صارف نے لکھاکہ آپ خود کو” مذہبی“ کہتے ہیں؟ ایک اور صارف نے کہا کہ آپ ایسے جعلی شخص ہیں۔

متعلقہ تحاریر