سندھ ہائیکورٹ کا کبریٰ خان سیمت چاروں اداکاراؤں کیخلا ف مواد بلاک کرنے کاحکم
اداکارہ نے یوٹیوبر میجر(ر) عادل راجہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکےرپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر میجر(ر) عادل راجہ کے خلاف عدالت عالیہ سندھ سے رجوع کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کےخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنےکا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شوبز ستارے بیہودہ الزام پر ساتھی اداکاراؤں کےدفاع میں سامنے آگئے
عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل
عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
درخواست میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا۔اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہتک آمیز مواد ہٹانےکیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔
جنرل فیض کے پاس جنرل باجوہ کی پاکستان کی ٹاپ ماڈلز کے ساتھ ….. ویڈیوز ہیں…
مجر عادل کے تباہ کن انکشافات@soldierspeaks pic.twitter.com/5CDqSsQAPC
— Huma Baloch (@HumaARY) December 31, 2022
واضح رہے کہ میجر (ر) عادل راجہ نے اپنے ایک وی لاگ میں ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر الزام عائد کیا تھاکہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایس آئی کے سیف ہاؤسز اور بی میس میں آکر ٹھہرتی تھیں اور جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ کی طرف استعمال کی جاتی تھیں اور جب باقی لوگوںسیاستدانوں وغیر ہ کو بلایاجاتا تھا توان کی وڈیوز بنائی جاتی تھیں۔
میجر(ر) عادل راجہ نے الزام عائد کیا کہ”ان اداکاراؤں اور ٹاپ ماڈلز میں سے 4 کے نام خاموش مجاہدوں نے لیے ہیں، میں ان خواتین کےنام نہیں لوں گا صرف ابتائی حروف بتاؤں گا، ایک کے نام میں Mاور H ہے، دوسری کا Mاور K،تیسری کا Aاور Kاور چوتھی کا Sاور Aہے، بس اس سے زیادہ میں نہیں بتاؤں گا،زیادہ گند اچھالنے کی کیا ضرورت ہے ،سمجھنے والے سمجھ جائیں گے“۔
میجر(ر) عادل راجہ نےمزید الزام عائد کیا کہ”تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنرل(ر) فیض حمید کے پاس جنرل(ر) باجوہ کی ان اداکاراؤں کے ساتھ سیف ہاؤسز کی وڈیوز موجود تھیں،اس کے علاوہ مریم نواز کی ایبٹ آباد کے کسی ڈاکٹرز کے ساتھ بھی وڈیوز موجود ہیں“۔
میجر(ر) عادل راجہ کی جانب سے الزام عائد کیے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی کی تصاویر گردش کررہی تھیں۔اداکاراؤں نے ان الزامات پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ اداکارکبریٰ خان نے عادل راجہ سے 3دن میں معافی مانگنے کامطالبہ کرتے ہوئے انہیں لندن کی عدالت میں لے جانے کا انتباہ دیا تھا۔