اداکارمحب مرزا نےاداکارہ صنم سعید سے محبت کی تصدیق کردی

صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا، اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا، اداکار کی پوڈ کاسٹ میں معنی خیز گفتگو

اداکار محب مرز ا نے دوسری شادی کی تصدیق کے بعد اداکارہ صنم سعید سے اپنی محبت  کی تصدیق کردی۔

اداکار نے گزشتہ دنوں جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں دوسری شادی کرنے کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی ہوگئی؟

صنم سعید کی محب مرزا سے ‘دل والا ٹھپا’ لگانے کی فرمائش

اب ایک پوڈ کاسٹ میں محب نے صنم سے محبت کا اعتراف بھی کیا ہے۔میزبان نے محب سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار نے جواب دیا کہ”صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا، اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا“۔

میزبان نے سوال کیا کہ آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے خائف رہتا ہے؟

محب نے جواب دیا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے، مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر