اسحاق ڈار نے پاکستان کو دیوالیہ کردیا اور پورا ملک بیٹھا دیکھ رہا ہے، دیپک پروانی

شوکت ترین 6 ماہ پہلے  4 فیصد ترقی کی پیش گوئی کر رہے تھے، فیشن ڈیزائنر حکومت کے ناکام معاشی فیصلوں پر برس پڑے۔

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی ملک کی دگرگوں معاشی صورتحال  کے باعث  وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے۔

فیشن ڈیزائنر نے موجودہ اور سابق وزیرخزانہ کی کاکردگی کا موازنہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارمحب مرزا نےاداکارہ صنم سعید سے محبت کی تصدیق کردی

سندھ ہائیکورٹ کا کبریٰ خان  سیمت چاروں اداکاراؤں کیخلا ف مواد بلاک کرنے کاحکم

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” شوکت ترین 6 ماہ پہلے  4 فیصد ترقی کی پیش گوئی کر رہے تھے اور ڈار نے پاکستان کو بھی دیوالیہ کر دیا ہے اور پورا ملک  بیٹھا دیکھ رہا ہے، واہ۔

انہوں نے پیپلزپارٹی، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔واضح رہے کہ دیپک پروانی  پی ٹی آئی کے حامی نہیں ہیں وہ ماضی میں سابق وزیراعظم عمران خان پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر