آپ جوکچھ دیکھتے ہیں وہ آپ کا عکس ہوتا ہے، ارمینا خان ٹرولز پر برس پڑیں

میں آزاد، تعلیم یافتہ اور اپنے فیصلے خود کرنے والی ہوں، ایسا اس لیے ہے کہ میں بہترین خاندان سے آئی ہوںِ، کچھ گندے انڈے ہیں جن کے گھر والوں نے انہیں دنیا کے  ہرکونے میں کوٹھے دیکھنے کیلیے چھوڑا ہوا ہے

اداکارہ ارمینا خان ساتھی اداکاراؤں کیخلاف جاری غلیظ سوشل میڈیا مہم کیخلاف پھٹ پڑیں اور ٹرولز کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نے معاشرے ہر سمت برائی ڈھونڈنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ہائیکورٹ کا کبریٰ خان  سیمت چاروں اداکاراؤں کیخلا ف مواد بلاک کرنے کاحکم

شوبز ستارے بیہودہ الزام پر ساتھی اداکاراؤں کےدفاع میں سامنے آگئے

اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میں ایک آزاد عورت ہوں، یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوں، اپنے فیصلے خود کرتی ہوں، یہ صرف اس لیے ممکن ہوا ہے کہ میں بہترین خاندانوں سے آئی ہوں“۔

انہوں نے مزید لکھاکہ اس کے برعکس کچھ گندے انڈے ہیں جن کے گھر والوں نے انہیں دنیا کے  ہرکونے میں کوٹھے دیکھنے کیلیے چھوڑا ہوا ہے۔اد اکارہ نے دوسروں میں برائیاں ڈھونڈنے والوں  کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جو کچھ دیکھتے ہیں وہ آپ کا عکس ہے

متعلقہ تحاریر