شاہ رخ خان کے دونوں بچوں کے معاشقوں کا میڈیا میں چرچا
سہانا خان کی امتیابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگیں، شویتا بچن بھی سہانا کو پسند کرتی ہیں، بھارتی میڈیا: آریان خان کی پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ تصویر وائرل
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے دونوں بچوں کے معاشقے ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ایک طرف شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا میں قربتیں بڑھنے کی خبریں زیر گردش ہیں تو دوسری جانب آریان خان کی نیو ایئرنائٹ کے موقع پر پاکستانی اداکارہ حلیمہ سعدیہ خان کی رومانوی تصویر نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبزول کروالی ہے
یہ بھی پڑھیے
آریان خان بطور رائٹر بالی ووڈ میں انٹری کیلیے تیار، شاہ رخ اور گوری خوشی سے نہال
زویا اختر کی میوزیکل ڈرامہ آرچیز کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم آرچیز کی ڈیبیو اداکارہ سہانا خان اور اگستیا نندا کے تعلقات کی خبروں کی تصدیق سیٹ ذرائع نے کی ہے۔سہانا اور اگستیا نے کپور خاندان کی جانب سے دی گئی کرسمس پارٹی میں بھی ساتھ شرکت کی جہاں اگستیا نے سہانا کو بطور پارٹنر فیملی سے ملوایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا اور اگستیا کئی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں اور یہ سلسلہ فلم آرچیز کے سیٹ سے شروع ہوا جسے دونوں کی جانب سے خفیہ بھی نہیں رکھا گیا تاہم دونوں کا ابھی باقاعدہ رشتے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ امیتابھ کی بیٹی شویتا بچن بھی بیٹے اور سہانا کے تعلق سے آگاہ ہیں، انہیں سہانا پسند ہیں اور اپنے تئیں بیٹے کی پسند کو قبول بھی کرچکی ہیں۔
دریں اثنا آریان خان اور سہانا خان نے نئے سال کے موقع پر دبئی میں ایک پارٹی میں شرکت کی تھی اور اسی پارٹی کی تصاویر نے ان کی اداکارہ نورا فتحی سے ڈیٹنگ کی افواہیں پھیلائی تھیں۔ تاہم اب آریان کی پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ رومانوی انداز میں پوز دیتے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
سعدیہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز پر تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن کے ساتھ لکھا تھا”نئے سال کے موقع پر “تصویر انسٹاگرام اسٹوریز کے فارمیٹ کے مطابق 24 گھنٹے بعد غائب ہوگئی۔
تصویر میں سعدیہ سیاہ لباس اور کالے اوور کوٹ میں نظر آ رہی ہیں جبکہ آریان خان سفید جیکٹ کے ساتھ میرون ٹی اور نیلے رنگ کے ڈینم میں نظر آ رہے ہیں۔
پارٹی میں فلمساز کرن جوہر نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل پارٹی سے سوہانا، کرن، نورا اور آرین کی تصویریں سامنے آئی تھیں۔35سالہ سعدیہ خان پاکستانی اداکارہ ہیں جو خدا اور محبت میں اپنے کردار ایمان کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ وہ آخری بار 2019 میں ٹی وی شو مریم پریرا میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔