لاہور کا ٹیلنٹ، گاڑیاں صاف کرنے والا محمد علی ، نصرت فتح علی خان کا نعم البدل

محمد علی نے کہا کہ میرے گانے کو لوگ پسند کرتے ہیں اور فنکشن بھی مل جاتے ہیں۔ خواہش کرتا ہوں راحت فتح علی خان سے ملاقات ہو جائے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

باغوں کے شہر لاہور میں گاڑیوں کو وائپر لگانے والا گلوکار محمد علی اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہو گیا۔

گلوکار نصرت فتح علی خان کی خوبصوت آواز میں گیت گانے والے محمد علی "نصرت فتح علی خان” کو اپنا روحانی استاد بھی مانتے ہیں ، اور اُن ہی کے گائے ہوئے گیت اور کلام شوق سے پڑھتے ہیں ، اس کی آواز اور ادائیگی بھی "ہو با ہو” استاد نصرت فتح علی خان جیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

درگاہ ہادی غمگسار سائیں کے 66ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

ن لیگ کئی مرتبہ پرویز الہیٰ سے ہاتھ کرچکی، رہنما تحریک انصاف مہندر پال سنگھ

نیوز 360 نے گلوکار محمد علی سے خصوصی انٹرویو کیا۔ انٹرویو دیتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ گانے کا بچپن سے شوق تھا اور اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے گاتا ہوں، مگر میں اپنی غربت کے باعث شوق پورے نہیں کرسکتا، کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، دن میں لاہور ہوٹل کے قریب گاڑیوں کو وائپر لگاتا ہوں ، چلتے پھرتے کام کرتا ہوں ، گاڑیوں کے شیشوں کو صاف کرنے کا کام ہوائی روزی جیسا ہے دن میں کبھی 1 ہزار کبھی 2 ہزار بھی کما لیتا ہوں۔ اس سے گھر کا خرچہ چلتا ہے، جبکہ رات کے وقت ریاضتیں کرتا ہوں۔

محمد علی بتایا کہ کئی استاد لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہوں مگر میرا ماننا ہے کہ یہ علم خود ہی دل میں اتر جاتا ہے ، میں استاد نصرت فتح علی خان کو بہت سنتا ہوں ان کا فین ہوں اور وہی میرے روحانی استاد ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد علی نے کہا کہ میرے گانے کو لوگ پسند کرتے ہیں اور فنکشن بھی مل جاتے ہیں۔ خواہش کرتا ہوں راحت فتح علی خان سے ملاقات ہو جائے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر