اداکار عثمان خالد بٹ کا ساتھی فنکاروں کی غیر ذمے داری کا شکوہ
سات فنکاروں کی غیرحاضری میں ایک منظر کی عکس بندی کی ہے، عثمان خالد بٹ: اداکار علی سفینہ اور شفاعت علی نے بھی اپنے تجربات شیئر کردیے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کی غیر ذمے داری کوئی نئی بات نہیں۔اکثر سینئر فنکارجونیئرز کی لاپروائی اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
اداکارہ عثمان خالد بٹ نے بھی اپنے ساتھ پیش آئے حالیہ واقعے کا تذکرہ اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آپ جوکچھ دیکھتے ہیں وہ آپ کا عکس ہوتا ہے، ارمینا خان ٹرولز پر برس پڑیں
اسحاق ڈار نے پاکستان کو دیوالیہ کردیا اور پورا ملک بیٹھا دیکھ رہا ہے، دیپک پروانی
اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں ساتھی فنکاروں کی غیرسنجیدگی کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”سات فنکاروں کی غیرحاضری میں ایک منظر کی عکس بندی کی ہے“ ۔
Shooting a scene with seven cast members absent (will have to ‘cheat’ them by looking at pieces of furniture & emoting, for the uninitiated), anyway how’s your day going?
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) January 6, 2023
اداکار نے مزید کہا کہ”اب فرنیچر کو دیکھ کر، غیرضروری جذبات کے ساتھ انہیں دھوکہ دینا پڑے گا ،ویسے بھی آپ کا دن کیسا گزر رہا ہے؟“۔
My last day at "Nayhar” was like that.
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) January 7, 2023
اداکار علی سفینہ نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کی عکس بندی کے آخری روز میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔اداکارشفاعت علی بتایا کہ ڈرامہ سیریل نیہر کے آخری دن میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔