گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی کیفی خلیل کے پرستار بن گئے
گورنر سندھ نے کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کیا اور ان سے گانے بھی سنے، کامران ٹیسوری نے خود دروازے پر جاکر گلوکار کا استقبال کیا، یادگاری شیلڈ سے نوازا اور گلے لگا کر رخصت کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی لیاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار کیفی خلیل کے پرستار بن گئے۔
گورنر سندھ نے نوجوان گلوکار کو گورنر ہاؤس مدعو کیا اور ان سے گانے بھی سنے۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش اعجاز نے ’کہانی سنو ‘ کو ’ بے شرم رنگ ‘سے بہتر قرار دیدیا
"کہانی سنو” کو بدترین انداز میں گانے پر آئمہ بیگ پر تنقید
گورنرہاؤس آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خود دروازے پر جاکر گلوکار کا استقبال کیا اور اپنے صاحبزادے کے ساتھ کیفی خلیل کا مشہور زمانہ گیت کہانی سنو بھی سنا۔
لیاری سے تعلق رکھنے والے انتہائی با ادب نوجوان اور اپنی سریلی آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کرکے حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کے فن سے محظوظ بھی ہوئے@kaifi_khalil #kaifikhalil #kahanisuno #Governorhouse pic.twitter.com/ZfxfYbgofm
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) January 7, 2023
کامران ٹیسوری نے کیفی خلیل کی گورنرہاؤس آمد کی وڈیو اپنے ٹیہ بھی پڑھیےوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں انہیں گلوکار کا استقبال کرتے اور ان کا گانا سنتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
کامران ٹیسوری نے وڈیو کے کیپشن میں کے لکھاکہ لیاری سے تعلق رکھنے والے انتہائی با ادب نوجوان اور اپنی سریلی آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کرکے حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کے فن سے محظوظ بھی ہوئے۔
گورنر سندھ نے گانا سننے کے بعد تالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی اور گورنرہاؤس آمد پر انہیں یادگاری شیلڈسے بھی نوازا۔ کامران ٹیسوری گلوکار کو الوداع کہنے دروازے تک آئے اور انہیں گلے لگاکر رخصت کیا۔
واضح رہے کہ کیفی خلیل نے گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کنایاری سے شہرت حاصل کی تھی جس کے بعد ان کا گیت کہانی سنو اس قدر مشہور ہوا کہ آج زبان زدعام ہے اور کیا بڑے کیا بچے، سب ہی اس گانے کے دیوانے بنے ہوئے ہیں۔