شادی زندگی کا خوبصورت تعلق ہے لیکن اسے زندگی نہیں بنالینا چاہیے، سجل علی
عورت پر دباؤ ڈال کر چھوڑ دیا جاتا ہے کہ سمجھوتے کرتے رہو، یہ ٹھیک نہیں ہے، آپ کو اپنی زندگی جینا نہیں چھوڑنا چاہیے، اداکارہ کا انٹرویو
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شادی زندگی کا بہت ہی خوبصورت تعلق ہے لیکن اسے زندگی نہیں بنالینا چاہیے۔
اداکارہ کہتی ہیں کہ خواتین کو جینااور خواب دیکھتے رہنا چاہیے اور انہیں حاصل کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل
سجل علی اور میرا سیٹھی کا ڈرامہ سیریل ان کہی آئندہ ماہ ریلیز ہوگا
اداکارہ سجل علی نے بھارتی چینل سی این این نیوز 18 کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شادی زندگی کا بہت ہی خوبصورت تعلق ہے لیکن اسے زندگی ہی نہیں بنالینا چاہیے، اسے زندگی کا خوبصورت حصہ بنائیں لیکن پوری زندگی نہ بنائیں کیونکہ شادی شدہ ہونے کے علاوہ بھی زندگی میں دیکھنے کیلیے بہت کچھ ہے، ہم سب کے پاس کرنے کیلیے بہت کچھ ہے مگر ہم اس کے بارے میں سوچتے نہیں ہیں اور بندھ جاتے ہیں اور ہماری زندگی کا وہی معمول بن جاتا ہے شادی اور بچے،وہ سب بھی ہوں لیکن خصوصاً خواتین کو جینااور خواب دیکھتے رہنا چاہیے اور انہیں حاصل کرنا چاہیے۔
“Marriage is a beautiful relationship, but don’t make your life all about it. Make it a part of it, but not all of it. Because there is so much to see in your life.” – @Iamsajalali
Video: @CNNnews18 pic.twitter.com/Nc9tmB9320
— MediaSpring PK (@MediaSpringPk) January 8, 2023
اپنی پہلی برطانوی فلم”واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ “ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بے شمار پاکستانی اور جنوبی ایشیائی خواتین میرے کردار سے تعلق رکھتی ہیں، یہ کردار بہت سے پاکستانی اور جنوبی ایشیائی خواتین کی نمائندگی کررہا ہے لیکن اسکی اچھی بات یہ ہے کہ اس میں یہ ہمت آجاتی ہے کہ وہ اپنے خاندان اور اپنے شوہر کو بتاسکےکہ نہیں، اب یہ تعلق کارآمد نہیں رہا اس لیے ہمیں اچھے طریقے سے راہیں جدا کر لینی چاہئیں اور ہم پھر بھی اچھے دوست رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عورت پر دباؤ ڈال کر چھوڑ دیا جاتا ہے کہ سمجھوتے کرتے رہو، یہ ٹھیک نہیں ہے، آپ کو اپنی زندگی جینا نہیں چھوڑنا چاہیے لیکن اس طرح کرکے آپ جینا ترک کردیتےہیں۔