بولڈ اداکارہ عرفی جاوید نے معروف شاعر جاوید اختر کو اپنا دادا قرار دے دیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عرفی جاوی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ " آخر کار میری اپنے دادا سے ملاقات ہو ہی گئی۔"

انڈیا کی بولڈ ماڈل اور اداکارہ عرفی جاوید اپنے لباس کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں تاہم انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں ہوتی کہ کون ان کے خلاف کیا پروپیگنڈہ کررہا ہے، حال ہی میں انہوں نے انڈیا کے معروف شاعر اور اسٹوری رائٹر جاوید اختر کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عرفی جاوی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” آخر کار میری اپنے دادا سے ملاقات ہو ہی گئی۔”

یہ بھی پڑھیے

شادی زندگی کا خوبصورت تعلق ہے لیکن اسے زندگی نہیں بنالینا چاہیے، سجل علی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی کیفی خلیل کے پرستار بن گئے

جاوید اختر کو اپنا دادا پکارنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ملکہ جذبات”۔

بلیسڈ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "کیا واقعی یہ ان کے پوتی ہیں؟؟؟؟۔”

ایول مورتی نامی ٹوئٹر صارف نے انتہا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ننگی ہوکر نہیں گئی۔”

معروف شاعر جاوید اختر کو دادا پکارنے پر ایک ٹوئٹر صارف نے حد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "عرفی جاوید گوگل کو تمہارے والد کے نام کا نہیں پتا ، برائے مہربانی گوگل کو اپنے والد کا نام تو بتا۔”

یہ اور اس طرح کے سینکڑوں ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے جن میں عرفی جاوید کی ٹرولنگ کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بے جے پی کے ایک لیڈر چترا واگھ نے عرفی جاوید کے بولڈ لباس کو لے کر ان کے خلاف پولیس سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بہرحال عرفی جاوید نے معروف جاوید اختر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ "جاوید اختر ایک لیجنڈ ہیں جن کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے لوگ قطار میں کھڑے ہوتے ہیں مگر وہ کسی کو سیلفی لینے سے انکار نہیں کرتے۔ اور ہنستےہوئے سب کے ساتھ تصویر بنوا لیتے ہیں۔”

انڈیا میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماڈل اور اداکارہ عرفی جاوید ایک فیشن شو میں شرکت کے لیے دہلی آئی ہوئی تھیں جہاں ان کی ملاقات کہانی رائٹر اور شاعر جاوید اختر سے ملاقات ہوئی تھی۔

عرفی جاوید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں عرفی نیلے رنگ کے اوور کوٹ میں نظر آ رہی ہیں جبکہ جاوید اختر کالی شال اور سرمئی رنگ کے کُڑتے میں نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر