نومی انصاری نے نجی عالمی کی کامیابی کیلیے دعا کی درخواست کیوں کردی؟

برائے مہربانی نجمی عالم کو ووٹ دیں تاکہ وہ کھمبوں سے اپنےبینرز اتارکرعلاقے کو صاف کرسکیں، فیشن ڈیزائنر کا طنزیہ ٹوئٹ

معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نجمی عالم کی کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیلیے دعا  کی طنزیہ  درخواست کردی۔

کراچی میں تین مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بلدیاتی الیکشن کا غلغلہ ہے اور اس حوالےسے شہر بھر میں پول بینرز، پوسٹرز اور جھنڈوں کی بھرمار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی کیفی خلیل کے پرستار بن گئے

فلم اسٹارز ہی اصل اسٹار ہیں، ڈرامےوالوں کو اسٹار نہیں سمجھتی، اداکارہ میرا

پول بینرز، جھنڈے، پوسٹرزاور دیگر تشہیری مواد کسی بھی الیکشن  کا حُسن سمجھے جاتے ہیں جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ ووٹرز کی توجہ حاصل کرنا اور اپنی اثر پذیری ثابت کرنا ہوتا ہے۔

تاہم الیکشن کا حُسن سمجھے جانےو الے یہ جھنڈے،پول بینرز، پوسٹرز اور دیگری تشہیری مواد شہر کے حسن کو گہنا دیتا ہے کیونکہ الیکشن گزر جانے یا ملتوی ہوجانے کے باوجود  نہ تو سیاسی جماعتیں اپنی چھوڑی ہوئی نشانیاں واپس لے جانے کی زحمت کرتی ہیں نہ ہی حکومتوں صفائی کاخیال آتا ہے۔

کلفٹن میں مقیم  فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے اپنے طنزیہ ٹوئٹ میں اسی جانب توجہ دلائی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”برائے مہربانی نجمی عالم کو ووٹ دیں تاکہ وہ کھمبوں سے اپنےبینرز اتارکرعلاقے کو صاف کرسکیں“۔

متعلقہ تحاریر