وائرل گرل عائشہ کا ڈانس وڈیو کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں کو انتباہ

وہ لوگ جو جھوٹے ویوز حاصل کرنے کیلئے  ان کی ویڈیوز ایڈٹ کر رہے ہیں، ان سب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کیا جائے گا، وائرل گرل کا پیغام

آنجہانی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے پر ڈانس کی وائرل وڈیو سے مشہور ہونے والی عائشہ نے پیسہ کمانے کیلیےاپنی وڈیو کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کردیا۔

 انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں عائشہ نے کہا کہ وہ لوگ جو جھوٹے ویوز حاصل کرنے کیلئے  ان کی ویڈیوز ایڈٹ کر رہے ہیں، ان سب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

میرا دل یہ پکارے آجا فیم گرل نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

مادھوری اور کترینہ کے لتامنگیشر کے گانے پر ڈانس کی دھوم مچ گئی

انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی مینجمنٹ ٹیم ایڈٹ شدہ وڈیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے،آپ  لوگ مجھے بدنام کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ایسی ہی رہوں گی تمہاری جھوٹی ویڈیوز سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑ رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وائرل گرل عائشہ  کی نازیبا وڈیوز کے نام پر کچھ  وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی  تھیں جس کے بعد عائشہ نے جعلسازوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر