عفت عمر بھی اپنی چہیتی حکومت سے نالاں، مشی خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا
ملک کی معاشی صورتحال واقعی تشویشناک ہے، موجودہ حکومت کو کارکردگی دکھانا ہے ورنہ الیکشن میں اصل مسئلہ ہو گا،عفت عمر: ڈارلنگ
ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی، آٹے، گیس اور ڈالر کےشدید تر ہوتے بحران نے پی ڈی ایم حکومت کی پرزور حامی اداکارہ عفت عمر کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا۔
اداکارہ عفت عمر نے حکومت کی معاشی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تو مشی خان نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنز کے نشتر برسادیے۔
یہ بھی پڑھیے
عفت عمراور احمد علی بٹ میں عمران خان کی سیاست پر گرماگرمی
مشی خان نے وزیراعظم کی نقالی کرکے تفریح کا نیا ذریعہ فراہم کردیا
اداکارہ عفت عمر نے معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ” ملک کی معاشی صورتحال واقعی تشویشناک ہے، موجودہ حکومت کو کارکردگی دکھانا ہے ورنہ الیکشن میں اصل مسئلہ ہو گا“۔
Just like you they can’t perform so the economy is going down darling🤪 https://t.co/GgcR5ujlYC
— Mishi khan (@mishilicious) January 8, 2023
اداکارہ مشی خان نے ساتھی اداکارہ کے ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ”ڈارلنگ تمہاری طرح وہ بھی کاکردگی نہیں دکھاپارہے ،اسی وجہ سے معیشت خسارے میں جارہی ہے“۔
We all know present economic situation has alot do with PTI performance but PDM took over with the promise to turn things around, and yet we are facing worst economic crises and inflation.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) January 9, 2023
عفت عمر نے ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ”ہم سب جانتے ہیں کہ موجودہ معاشی صورتحال کی بہت بڑی وجہ تحریک انصاف کی کاکردگی بھی ہے لیکن پی ڈی ایم چیزیں ٹھیک کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی تھی اور اب بھی ہم بدتر معاشی بحران اور مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں۔