دنیا نیوز کوکبریٰ خان سے متعلق  بیہودہ سرخی لگانے پر تنقید کاسامنا

کبریٰ خان دنیا نیوز کیخلاف کب کیس کررہی ہیں؟ ٹوئٹر صارف کا سوال

دنیا نیوز کی سوشل میڈیا ٹیم کلکس اور لائکس کے لالچ میں زرد صحافت کی انتہا کردی۔دنیانیوز کے سوشل میڈیا پر اداکارہ کبریٰ خان کی وڈیو بیہودہ اور ذومعنی کیپشن کے ساتھ شیئر کردی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا نیوز کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ہائیکورٹ کا کبریٰ خان سیمت چاروں اداکاراؤں کیخلا ف مواد بلاک کرنے کاحکم

عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل

معروف اینکرپرسن عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹ میں دنیا نیوز سوشل میڈیا پوسٹ کا عکس شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ”دنیا نیوز یہ کیا ہے؟“۔دنیا نیوز کی پوسٹ پرکیپشن میں لکھا ہو اہےکہ”رات 12 بجے کے بعد کبریٰ خان کے ساتھ کیا ہوتا تھا؟اداکارہ بول پڑیں“۔

ٹوئٹر صارفین نے بیہودہ اور ذومعنی پوسٹ پر دنیا نیوز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے لکھاکہ”توبہ ! کتنی گری ہوئی صحافت کرتے ہیں یہ لوگ“۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کبریٰ خان دنیا نیوز پر کب کیس کررہی ہیں؟ایک صارف  نے لکھاکہ آج کل دنیا نیوز کے ویوز نہیں آرہے ، بس اسی کا غم ہے۔

متعلقہ تحاریر