کیفی خلیل کا”کہانی سنو“ اسپاٹیفائی کی گلوبل ٹاپ وڈیوز میں 55ویں نمبر پر آگیا
بہت شکریہ اس کہانی کو زبانی کرنے کیلیے بہت پیار اور بہت ساری دعائیں آپ سب کیلیے، کیفی خلیل
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے”کنا یاری “ سے شہرت حاصل کرنے والے لیاری کے گلوکار کیفی خلیل کا گانا” کہانی سنو 2.0“ اسپاٹیفائی کی گلوبل ٹاپ وڈیوز میں 55ویں نمبر پر آگیا۔
کیفی خلیل نے اپنے گانے کو محبت سے نوازنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ اداکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی کیفی خلیل کے پرستار بن گئے
"کہانی سنو” کو بدترین انداز میں گانے پر آئمہ بیگ پر تنقید
گلوکار کیفی خلیل نے اپنے گانا” کہانی سنو 2.0“ 7 ماہ قبل جاری کیا تھا۔اس گانے کو اسپاٹیفائی پر اب تک 40 کروڑ مرتبہ سنا جاچکا ہے اور یہ گانا اسپاٹیفائی کی گلوبل ٹاپ وڈیوز میں 55ویں نمبر پر آگیاہے۔
boht shukriya is Kahani ko Zubani karne k liye boht piyar or boht saari duae’n ap sub k liye 🧡 pic.twitter.com/Q2EMKAKoMI
— Kaifi Khalil (@kaifi_khalil) January 10, 2023
کیفی خلیل نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے پرستاروں کو اس خوش خبری سے آگاہ کرتے ہوئے لکھاکہ”بہت شکریہ اس کہانی کو زبانی کرنے کیلیے بہت پیار اور بہت ساری دعائیں آپ سب کیلیے“۔
ٹوئٹر صارفین نے اہم کامیابی حاصل کرنے پر گلوکار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔