زاہد اور کنزہ کاذاتی لمحات کی تصاویر یا وڈیوز کیلیے کسی پر بھروسہ نہ کرنیکا مشورہ
ایک سیکنڈ لگتا ہے کسی لڑکی کی عزت خاک میں مل جانے میں یا کسی لڑکے کی ساکھ تباہ ہوجانے میں اور پھر آپ ساری زندگی سوشل میڈیا پر اپنا دفاع کرتے رہ جاتے ہیں، جوڑی کا وڈیو میں اظہار خیال
اداکار زاہد احمد اور کنزہ ہاشمی نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پوشیدہ لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں۔
صبا قمر کے ساتھ اپنے آخری بلاک بسٹر پراجیکٹ ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے بعد زاہد احمد ہم ٹی وی پر کنزہ ہاشمی اور اظفر رحمان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’میرے بن جاؤ‘ میں چھوٹے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کیفی خلیل کا”کہانی سنو“ اسپاٹیفائی کی گلوبل ٹاپ وڈیوز میں 55ویں نمبر پر آگیا
کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں وقار ذکا کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈرامہ سیریل سچے واقعات پر مبنی ہے اور اس میں سوشل میڈیا کے لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کو دکھایا گیا ہے جس میں نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے آن لائن ہراساں کیے جانے کے واقعات بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور اداکار زاہد احمد صارفین کو سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔
زاہد احمد نے کہاکہ ایک سیکنڈ لگتا ہے کسی لڑکی کی عزت خاک میں مل جانے میں یا کسی لڑکے کی ساکھ تباہ ہوجانے میں اور پھر آپ ساری زندگی سوشل میڈیا پر اپنا دفاع کرتے رہ جاتے ہیں۔ویسے تو کوئی پاگل ہی ہوگا جو اپنے نجی لمحات کی وڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کریگا لیکن کسی کو اپنا سمجھ کر واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ تو کرہی سکتے ہیں نا؟
کنزہ ہاشمی نے کہا کہ کیا پتہ جو آج آپ کا ہے کل ہوناہو؟اور آپ کو کیا معلوم کہ کب کس نے اسکرین ریکارڈنگ آن کررکھی ہے؟ یا پھر کسی دوسری فون کے کیمرے کا استعمال کرلیا ہے، سوشل میڈیا کے اس دور میں حقیقی واقعات پر مبنی ہے ہماری ڈرامہ سیریل میرے بن جاؤ۔ اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں۔
ڈرامے کے ٹیزر میں زاہد احمد ایک درزی کے روپ میں نظر آ رہے ہیں جو اپنی بچپن کی دوست کنزہ سے محبت کرتا ہے لیکن اسے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ اظفر رحمان سے دوست سے بڑھ کرکچھ اور بن جاتی ہے۔ اظفر شادی کاجھانسہ دیکر کنزہ کو اپنے جال میں پھنساتا ہے بعدازاں زاہد احمد کنزہ کی مدد کو آتے ہیں۔
فوشیا میگزین کو انٹرویو کے دوران زاہد احمد نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر نام نہاد دوستوں کے ساتھ مباشرت اور پرائیویٹ لمحات کی تصاویر شیئر کرنے کے بارے میں خبردار کیا جس سے انہیں ساری زندگی پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
میرے بن جاو کو سمیرا فضل نے لکھا ہے اور ہدایت کاری احمد کامران نے کی ہے۔ یہ ایم ڈی پروڈکشنز اور مومل انٹرٹینمنٹ کا پراجیکٹ ہے جس میں اظفر رحمان، کنزہ ہاشمی، زاہد احمد، رابعہ نورین، عائشہ گل، فضیلہ قاضی، قیصر نظامانی، حرا ترین، نعمان حبیب، افراز رسول اور دیگر شامل ہیں۔