اداکار فیروز خان کا ہار سے انکار، چیک میٹ کے استعمال کے عزم کا اعادہ

اداکار فیروز خان نے شادی میں ناکامی کے بعد بچوں کی تحویل کی قانونی جنگ میں بھی ناکام رہنے کے باوجود شکست  تسلیم کرنے سے انکار کیا اور شطرنج  کی چال "چیک میٹ" کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ  صرف اس وقت بولیں جب بولنے کا وقت ہو، فیروز خان نے کہاکہ میں ہار ماننے کیلیے نہیں بنایا گیا ہوں

اداکار فیروز خان نے شطرنج کی چال "چیک میٹ” کو استعمال کرتے ہوئے  کہا ہے کہ صرف اس وقت بولیں جب بولنے کا وقت ہو۔ شطرنج میں چیک میٹ مخالف بادشاہ کو اپنے کسی مہرے شہ دینا  دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔

اداکار فیروزخان نے شادی میں ناکامی کے بعد بچوں کی تحویل کی قانونی جنگ  میں بھی ناکام رہنے کے باوجود شکست تسلیم کرنے سے انکارکیا اور شطرنج  کی چال "چیک میٹ” کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ   صرف اس وقت  بولیں جب بولنے کا وقت ہو۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کی عدالت نے اداکار فیروز خان کے بچوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

شادی میں ناکامی اور بچوں کی حوالگی کیس میں واضح شکست نظر آنے کے باوجود اداکار فیروز خان نے شطرنج کا چال کا استعمال  کیا ۔ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بولیں جب بولنے کا صحیح وقت ہو ۔

یاد رہے کہ عدالت میں بچوں کی حوالگی اوراخراجات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر فیروزخان کی بچوں سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ بچے علالت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے تھے ۔

اداکار فیروز خان اوران کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران علیزے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بچے بیمار ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے فیروز خان کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا جبکہ فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل بچوں کی بیماری کے حوالے سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔

عدالت نے دونوں اطراف کے وکلاء کا مؤقف سننے کے بع آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت کو 11 جنوری تک ملتوی کردیا۔

اداکارفیروز خان نے حالیہ پیش رفت کے بعد ہار ماننے سےا نکار کردیا ہے۔ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”میں ہار ماننے کیلیے نہیں بنایا گیا  ہوں“۔ پرستاروں کی بڑی تعداد نے اداکار تبصروں کے ذریعے اداکار کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

متعلقہ تحاریر