ٹالی ووڈ فلم آر آر آر گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی
فلم آرآرآر کے گیت’ناتو ناتو‘ نے سال 2023 کے بہترین گانے کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا۔
ٹالی ووڈ فلم آر آر آر گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی پہلی جنوبی ایشیائی فلم بن گئی۔
فلم آرآرآر کے گیت’ناتو ناتو‘ نے سال 2023 کے بہترین گانے کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیے
فلم آر آر آر گولڈن گلوب ایوارڈ میں 2نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب
انڈین فلم فیڈریشن کا تعصب، بلاک بسٹر تیلگو فلم آرآرآر آسکر کیلیے نظر انداز
امریکا کے شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب 2023 کی رنگا رنگ تقریب میں مختلف کیٹگریز کے تحت ایوارڈز دیے گئے۔
INDIAAAAAAAA…. THIS IS THE BEST NEWS to WAKE UP TO!! 🇮🇳🇮🇳🇮🇳#NaatuNaatu becomes the first ever Asian song to win a #GoldenGlobes . 🤘🏻🌋 #RRRMovie pic.twitter.com/LXHZqhmNaY
— RRR Movie (@RRRMovie) January 11, 2023
ٹالی ووڈ فلم آر آر آر نے بہترین گانے کا ایوارڈ جیتا جو میوزک ڈائریکٹر ایم ایم کیواوانی نے وصول کیا۔ کیروانی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنے گیت نگاروں، منتظم، خاندان اور ہدایت کار ایس ایس راجامولی کا شکریہ ادا کیا۔
ورائٹی کے مطابق ایوارڈ شو میں بیک اسٹیج اسٹیج گفتگو کرتے ہوئے کیروانی نے کہا کہ” میں خوشی، سنسنی، پرجوش محسوس کررہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں کائنات کا بہت شکر گزار ہوں“۔
View this post on Instagram
گانے ’ناتو ناتو‘ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایک ’خوشی کا گیت ‘ ہے اور تخلیق کار اس گانے میں صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔
آرآرآر پہلی ہندوستانی فلم ہے جس نےگولڈن گلوبز ایوارڈ جیتا ہے۔ فلم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے’ ناتو ناتو ‘ کو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والا پہلا جنوبی ایشیائی گیت قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹیلر سوئفٹ، لیڈی گاگا، ریحانا اور وکانڈا کے گانوں کو بھی سال کے بہترین نغموں کا ایوارڈ دیا گیا۔