ملالہ اور رز احمد کی آسکر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے پر جوائے لینڈ کی ٹیم کو مبارکباد
پاکستان کی ٹرانس جینڈر کے موضوع پر بننے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو آسکر ایوارڈز میں ’انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے لیے نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ ہونے پر سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی اور آسکر ایورڈ یافتہ پروڈیوسر اور اداکار رز احمد نے جوائے لینڈ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی
پاکستان کی ٹرانس جینڈر کے موضوع پر بننے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو آسکر ایوارڈز میں ’انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے لیے نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے ۔
سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی اور آسکر ایورڈ یافتہ پروڈیوسر اور اداکار رز احمد نے آسکر ایوارڈز کی ’انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ ہونے پر جوائے لینڈ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فلم جوائے لینڈ بین الاقوامی سنڈینس فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کرلی گئی
ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے جوائے لینڈ کی حمایت کرنے پر فخر ہے جسے آسکر ایوارڈ کی ’انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کی کیٹیگری کے لیے شار لسٹ کیا گیا ہے ۔
I’m proud to support JOYLAND, which was just shortlisted by @TheAcademy for Best International Film. It would be amazing to see it make Oscar history as the first Pakistani film to be nominated. #Joyland #Oscars #Pakistan pic.twitter.com/tBZONapKGK
— Malala Yousafzai (@Malala) January 12, 2023
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ جوائے لینڈ ایک بہترین فلم ہے۔ یہ دیکھنا حیرت انگیزہوگا کہ اسے آسکر کی تاریخ میں پہلی پاکستانی فلم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
سماجی کارکن ملالہ نے جوائے لینڈ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کو فلم کی کامیابی کا کریڈٹ دیا جبکہ مصنف اور ہدایت کار صائم صادق کو ان کی شاندار محنت کے لیے مبارکباد دی ۔
واضح رہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ کی ’انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے لیے نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہےتاہم حتمی اعلان 24 جنوری کو کیا جائے گا ۔
جوائے لینڈ کے مصنف اور ہدایت کار صائم صادق نے امریکی ٹی وی چینل سی این کو انٹرویو میں کہا کہ فلم کہانی مارے معاشرے کی حقیقت پسندانہ عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ کی فیچر فلم کیٹیگری کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا
صائم صادق کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ جوائے لینڈ جیسی فلم بڑی اسکرین پر دیکھنے کے عادی نہیں ہیں جوکہ ہمارا عکس ہے یہ دلکش یا تکلیف دہ ہوسکتا ہے ۔
اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر اور اداکار رض احمد کی پروڈکشن کمپنی لیفٹ ہینڈ فلمز نے پاکستانی فلم "جوائے لینڈ” میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کر لی ۔