گلوکار عاصم اظہر اور عائشہ عمر نے ایک ہی دن اپنے گانے ریلیز کردئیے

پاکستان کےمعروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ عائشہ عمر ایک ہی روز اپنے اپنے گانے ریلیز کردیئے ، عاصم اظہر کے گانے "درد"  کو یو ٹیوب پر4 گھنٹوں میں 90 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ عائشہ عمر کا کہنا ہے میرا نیا گانا میرے دل کے بہت قریب ہے

پاکستان کےمعروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ عائشہ عمر نے ایک ہی دن اپنا اپنا گانا ریلیز کردیا ہے ۔ گلوکار عاصم اظہر  نے اپنا نیاگانا "درد” اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے۔ 

اداکارہ عائشہ عمر گلوکار عاصم اظہر  نے ایک ہی روز اپنے اپنے گانے علیحدہ علیحدہ ریلیز کردیئے ہیں۔ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنا  نیا گانا ” درد”  کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ اور رز احمد کی آسکر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے پر جوائے لینڈ کی ٹیم کو مبارکباد

گلوکار عاصم اظہر کے نئے  گانے”درد” میں کی ویڈیو پر پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے فیچر کیاہے  جو اداکارہ کی  پہلی  میوزک ویڈیو  ہے جبکہ گانے میں  محبت ، درد اور بریک اپ کا ذکر کیا گیا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ درفشاں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئے گانے کی تشہیر کی ہے ۔ عاصم اظہر کے گانے "درد”  کو یو ٹیوب پر  4 گھنٹوں میں 90 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب عائشہ عمر نے بھی اپنا نیا گانا ریلیز کردیا ہے ۔انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ پر عائشہ عمر نے کہا کہ میرے دل اور روح کے بہت قریب ایک گانا، جو میرے دل سے آرہا ہے۔

عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ  میرا گانا میرے ملک کی شاندار خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے ۔ یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر