اداکار بلال اشرف کے ڈرامے "یونہی” اور میشا شفیع کی فلم کا ٹیلر ریلیز
پاکستان کے معروف اداکار بلال اشرف اور اداکارہ مایا علی کے ڈرامے "یونہی" کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے، ڈرامے میں بہروز سبزواری اور دیپک پروانی بھی اپنے فن کا جوہر دکھائے گے جبکہ گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی پہلی امریکی فلم مستاش (Mustache) کا ٹیلر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ ریلیز ٹیلر میں میشا شفیع نے حجاب پہنا ہوا ہے
اداکار بلال اشرف اورمایا علی کے ڈرامے "یونہی” کا ٹیزر یلیز کردیا گیا ہے جبکہ گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی پہلی امریکی فلم مستاش (Mustache) کا ٹیلر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
پاکستان کے معروف اداکار بلال اشرف اور اداکارہ مایا علی کے ڈرامے "یونہی” کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے ۔ بلال اشرف کا مایا علی کے ساتھ ٹیلی ویژن سیریل میں پہلا ڈیبیو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار عاصم اظہر اور عائشہ عمر نے ایک ہی دن اپنے گانے ریلیز کردئیے
ڈرامہ یونہی کی ہدایت کاری احتشام الدین نے کی ہے جبکہ ڈرامے کی مصنفہ ثروت نذیر ہیں۔ ڈرامہ میں بہروز سبزواری، دیپک پروانی، تزین حسین سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی پہلی امریکی فلم مستاش (Mustache) کا ٹیلر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ ریلیز ٹیلر میں میشا شفیع نے حجاب پہنا ہو اہے ۔
امریکی فلم مستاش(Mustache) میں میشا شفیع کو ایک مذہبی خاتون کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ میشا شفیع اپنے بولڈ انداز اور منفرد فیشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
میشا شفیع نے امریکی فلم مستاش(Mustache)کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں فلم میں اپنے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔