ڈچ گلوکارہ کا ‘پسوڑی’ ورژن انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا

یہ گانا اس سال کے شروع میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے اب تک یوٹیوب پر 100,099,032 بار سنا جا چکا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے پاکستان اور بھارت میں اپنی کامیاب ریلیز کے بعد ، اب اس گانے نے یورپ میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکرز ، جن میں معروف پاکستانی اور بھارتی اداکارائیں اور فنکار بھی شامل ہیں، اب تک کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ پر ویڈیوز بنا رہے ہیں، جس سے اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم بے بی لیشیئس میں کون سا ڈائیلاگ سائرہ یوسف کا پسندید ہ ہے؟

زاہد اور کنزہ کاذاتی لمحات کی تصاویر یا وڈیوز کیلیے کسی پر بھروسہ نہ کرنیکا مشورہ

یہی نہیں اس گانے کی مدد سے آپ کمالات اور کامیابی کے مزید جھنڈے گاڑ سکتے ہیں۔

یورپی ملک ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی گانے کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emma Heesters (@emmaheesters)

واضح رہے کہ ’پسوڑی‘ گانے کو پاکستان کے معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔

یہ گانا اس سال کے شروع میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے اب تک یوٹیوب پر 100,099,032 بار سنا جا چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر