کیا اداکارہ گوہر خان اور اداکار یاسر حسین کسی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں؟

اداکارہ اور ماڈل گوہر خان پاکستان میں کافی مقبول ہیں ، بالی ووڈ فلموں میں آئٹم سونگ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ رئیلٹی شو بھی کرتی ہیں۔

خوبصورت اور تیکھے نقوش کی مالکہ بالی ووڈ کی اداکارہ گوہر خان اور پاکستانی اداکار یاسر حسین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس دیکھ کر قیاس کیا جاسکتا ہے کہ دونوں کسی خاص پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار یاسر حسین اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کچھ مزے میں کام کر رہے ہیں۔‼ تاہم کچھ مداح انہیں اکٹھا دیکھ کر خوشکن قیاس آرائیاں کررہے ہیں اور یہ جاننے کے لیے پرجوش ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں۔؟

اداکارہ اور ماڈل گوہر خان پاکستان میں کافی مقبول ہیں ، بالی ووڈ فلموں میں آئٹم سونگ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ رئیلٹی شو بھی کرتی ہیں۔

Actress Gohar Khan, actor Yasir Hussain

اداکارہ گوہر خان نے رئیلٹی شو بگ باس کا ٹائٹل بھی اپنے نام کررکھا ہے۔ انہوں نے انڈیا کے معروف میوزک ڈائریکٹر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے شادی کررکھی ہے۔

گذشتہ دنوں انہوں نے پاکستانی اداکارہ یاسر حسین سے دبئی میں ملاقات کی۔ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار یایر حسین اکثر اوقات اپنی بے قابو زبان کے باعث تنقید کی زدمیں رہتے ہیں۔ بالی ووڈ کی سپراسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش پر بھی یاسر حسین نے ایسی ہی حرکت کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر