بالی ووڈ میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھار ت کا دشمن دکھانابالکل غلط ہے، صنم سعید

ہم لوگ بھارتی فلموں کا مذاق اڑاتے ہیں کہ ان میں مسلمانوں کو کس انداز سے پیش کیا جاتا ہے ،آنکھوں میں سرما ،سر پر نماز کی  ٹوپی اور  سبز پس منظر کے ساتھ تاکہ ی دکھایا جاسکے کہ یہ مسلمانوں کی جگہ ہے، اداکارہ کا بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلموں میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھارت کے دشمن کے طور پر پیش کرنا بالکل غلط ہے۔

صنم سعید نے بھارتی ویب سائٹ ’باروٹ‘ کے ساتھ ایک مختصر انٹرویو میں بالی ووڈ فلموں   کے موضوعات  اور دونوں ممالک میں فنکاروں پر عائد پابندیوں پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا اداکارہ گوہر خان اور اداکار یاسر حسین کسی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں؟

آئمہ بیگ اور شہباز شگری میں کیا چل رہا ہے؟ مداح جاننے کے لیے بےقرار

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بمشکل ہی کوئی بالی ووڈ فلم دیکھی ہے جس میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو مثبت طور پر  یا ہندوستان کے دوست کے طور پر دکھایا گیا ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

صنم سعید  نے کہا کہ ہم لوگ بھارتی فلموں کا مذاق اڑاتے ہیں کہ ان میں مسلمانوں کو کس انداز سے پیش کیا جاتا ہے ،آنکھوں میں سرما ،سر پر نماز کی  ٹوپی اور  سبز پس منظر کے ساتھ تاکہ ی دکھایا جاسکے کہ یہ مسلمانوں کی جگہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  انہیں بالی ووڈ میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو ہندوستان کے مخالف کے طور پر تضحیک آمیزانداز میں پیش کرنا پسند نہیں ہے ۔اداکارہ نے کنگنا رناوت کی فلم کوئن کو اپنی پسندید بالی ووڈ فلم قرار دیا۔

متعلقہ تحاریر