برج خلیفہ سنیما میں تبدیل، شارخ خان کی فلم پٹھان کے ٹریلر کی نمائش

پٹھان کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر برج خلیفہ کی عمارت ایک  مینار نما اسکرین میں تبدیل ہوگئی، نمائش کےموقع پر شارخ خان بھی موجود تھے جبکہ ان کے ہزاروں مدحواں نے بھی شرکت کی، بالی وڈ کنگ  فلم پٹھان کی پوری مارکیٹنگ  ٹیم کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں انٹرنیشنل  ٹی 20 میچز کے دوران بھی پٹھان کا ٹریلر چلایا جائے گا

بالی وڈ کے نامور اداکا ر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ٹریلر دنیا کی بلند و بالہ عمارت برج خلیفہ پر  کی نمائش کردی گئی۔ پٹھان کے ٹریلر کے نمائش کے وقت برج خلیفہ دنیا کا سب سے بڑا سنیما سکرین میں تبدیل ہوگیا تھا ۔

بالی وڈ کنگ شارخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کے ٹریلر کی نمائش دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر کی گئی۔ نمائش کےموقع پر شارخ خان بھی موجود تھے جبکہ ان کے ہزاروں مدحواں نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے بعد جان ابراہیم کی پہلی جھلک جاری

پٹھان کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر برج خلیفہ کی عمارت ایک مینار نما اسکرین میں تبدیل ہوگئی۔ شارخ خان کی فلم  پٹھان کے مارکیٹنگ کے لیے ٹیم اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

بالی وڈ کنگ فلم پٹھان کی پوری مارکیٹنگ  ٹیم کے  ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں انٹرنیشنل ٹی20 میچز کے دوران بھی پٹھان کا ٹریلر چلایا جائے گا جس میں شارخ خان اور ان کی پوری ٹیم شرکت کرے گی ۔

بھارتی فلم پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ  سمیت دیگر شامل ہیں۔

خلیجی میڈیا کی رپورٹ اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق پٹھان کو ہندو انتہا پسندوں کی شدید مخالفت کے باجود بھارت سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے جبکہ لوگ بے چینی سے ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان ‘ ریلیز سے قبل ہی مختلف تنازعات کا شکار ہے۔ ہندوں انتہا پسندوں نےشا ہ رخ  خان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔

ہدو انتہاپسندوں کی جانب سے فلم کو متنازعہ بنانے اور شارخ خان کوقتل  کی دھمکیاں ملنے کے بعد بھارتی سینسر بورڈ نے ان کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم سے متعدد سینز نکالنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر