جب ملک جل رہا ہو اور چور راج کریں تو لوگ زندہ کیسے رہ سکتے ہیں، دیپک پروانی
بلاک پرنٹر کا کاروبار بھی ختم ہوگیا ہے، بہت سے لوگ بھی کال کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہمارے کاروبار بند ہو رہے ہیں، فیشن ڈیزائنر
معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی بھی ملک کی معاشی صورتحال سے خاصے پریشان ہیں۔اپنے شعبے کو درپیش کاروباری مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
دیپک پروانی نے موجودہ وفاقی حکومت کو چور قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھار ت کا دشمن دکھانابالکل غلط ہے، صنم سعید
کیا اداکارہ گوہر خان اور اداکار یاسر حسین کسی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں؟
دیپک پروانی نےبلاک پرنٹنگ کے شعبے کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ یہاں تک کہ بلاک پرنٹر کا کاروبار بھی ختم ہوگیا ہے۔
Even the block printer has gone out of buisness . So many people calling too say they are shutting down . This is a travesty how will people even survive . While the country burns and thieves rule #pakistan
— Deepak perwani (@DPerwani) January 15, 2023
انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ بھی کال کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہمارے کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ یہ ایک فتنہ ہے ، جب ملک جل رہا ہو اور چور راج کررہے ہیں تو لوگ زندہ کیسے رہ سکتے ہیں۔