پاکستانی اداکارعلی جونیجو نے پی ایس آئی ایف ایف ایوارڈ اپنے نام کرلیا
متنازعہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے اداکار علی جونیجو کو پام اسپرنگس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا، پی ایس آئی ایف ایف میں دنیا بھر سے فلمیں شامل کی جاتی ہیں جبکہ اس بار پاکستانی متنازعہ فلم جوائے لینڈ بھی شامل تھی
ٹرانس جینڈر کے موضوع پر بنی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے اداکار علی جونیجو کو پام اسپرنگس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (پی ایس آئی ایف ایف ) میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔
متنازعہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے اداکار علی جونیجو کو پام اسپرنگس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول(پی ایس آئی ایف ایف ) کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ملالہ اور رز احمد کی آسکر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے پر جوائے لینڈ کی ٹیم کو مبارکباد
اداکارعلی جونیجو نے اپنے سوشل میڈیا پیچ پرپی ایس آئی ایف ایف ایوارڈ کے حوالے سے معلومات شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھے بہترین اداکارکے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
جوائے لینڈ کے اداکار علی فلم فیسٹیول میں شریک نہیں ہوئے تاہم انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں پی ایس آئی ایف ایف کے منتظمین اور ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
علی جونیجو میں اپنے پیغام میں کہا کہ فلم جوائے لینڈ ایک طرح سے میرا بچہ ہے۔ ہم نے بڑی محنت سے اسے بنایا ہے۔ پوری ٹیم نے اسے نکھار نے کے لیے کڑی جدوجہد کی ۔
پی ایس آئی ایف ایف ایوارڈ جیتنے والے ولی جونیجو نے ہدایت کار صائم صادق، پروڈیوسر سرمد کھوسٹ،علینا خان، راستی فاروق سمیت تمام ساتھی فنکاروں کی تعریف بھی کی ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فلم جوائے لینڈ بین الاقوامی سنڈینس فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کرلی گئی
واضح رہے کہ پام اسپرنگس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول(پی ایس آئی ایف ایف ) میں دنیا بھر سے فلمیں شامل کی جاتی ہیں جبکہ اس بار پاکستانی متنازعہ فلم جوائے لینڈ بھی شامل تھی ۔