جیمزکیمرون کی آر آر آر کی تعریف پر راجا مولی خوشی سے نہال
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فلم ساز راجا مولی ایس ایس نے کہا کہ جیمز کیمرون نے ہماری فلم آر آر آر دیکھی جو کہ انہیں بے حد پسند آئی اور انہوں نے اسے دوبارہ دیکھنے کا ارادہ ظاہر کیا، مولی نے تعریف کرنے پر جیمز کمیرون اور ان کی اہلیہ سوزی کا شکریہ بھی ادا کیا
بھارتی فلم ساز راجامولی ایس ایس کا کہنا ہے کہ کینیڈین فلم ساز جیمز کیمرون نے ہماری فلم آر آر آر (RRR) دیکھی جبکہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے سفارش کی ہے کہ اسے دوبارہ ایک ساتھ دیکھا جائے ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فلم ساز راجا مولی ایس ایس نے کہا کہ جیمز کیمرون نے ہماری فلم آر آر آر دیکھی جو کہ انہیں بے حد پسند آئی اور انہوں نے اسے دوبارہ دیکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
جاپانی خواتین بھی فلم آر آر آر کے ہیرو کی دیوانی نکلیں
بھارتی فلم ساز راجا مولی ایس ایس نے کہا کہ کینیڈین فلم ساز جیمز کیمرون نے اپنی اہلیہ سوزی کو سفارش کی ہے کہ فلم آر آر آر کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھا جائے گا ۔
The great James Cameron watched RRR.. He liked it so much that he recommended to his wife Suzy and watched it again with her.🙏🏻🙏🏻
Sir I still cannot believe you spent a whole 10 minutes with us analyzing our movie. As you said I AM ON TOP OF THE WORLD… Thank you both 🥰🥰🤗🤗 pic.twitter.com/0EvZeoVrVa
— rajamouli ss (@ssrajamouli) January 16, 2023
راجا مولی ایس ایس نے اپنے پیغام میں جیمز کیمنرون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ آپ نے ہمارے ساتھ ہماری فلم کا تجزیہ کرنے میں پورے 10 منٹ گزارے۔
بھارتی فلم ساز راجا مولی ایس ایس نے کینیڈین فلم ساز جیمز کیمرون اور ان کی اہلیہ سوزی کا شکریہ ادا کیا۔ مولی کا کہنا تھا کہ آپ نے مجھے دنیا کا سب سے بڑا فلم ساز قرار دیا اس کے لیے مشکور ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی اداکارعلی جونیجو نے پی ایس آئی ایف ایف ایوارڈ اپنے نام کرلیا
واضح رہے کہ آرآرآر پہلی ہندوستانی فلم ہے جس نےگولڈن گلوبز ایوارڈ جیتا ہے۔ فلم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے’ ناتو ناتو ‘ کو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والا پہلا جنوبی ایشیائی گیت قرار دیا گیا ہے ۔