عادل درانی نے بالآخر راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کردی

آخر کار میں شادی کا اعلان کر رہا ہوں، میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ راکھی سے میری شادی نہیں ہوئی، مجھے کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں، اس لیے اپنی شادی چھپائی، عادل درانی

بھارتی ریئلٹی شوبگ باس کے حالیہ سیزن میں حصہ لینے کے بعد مشہور ہونے والے عادل درانی نے معروف رقاصہ اور بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کردی کی تصدیق کردی۔

راکھی ساونت نے گزشتہ ہفتے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے دوسری  شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اداکارہ نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سابق بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر شکیرا کے گانے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹوئٹر کو گٹر کیوں کہہ دیا؟

اداکارہ کی جانب سے شادی کے دعوے کے باوجود عادل درانی مسلسل شادی سے انکار کررہے تھے ۔انہوں نے نکاح کی تصاویر اور وڈیوز کو جعلی قرار دیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز عادل نے انسٹاگرام پوسٹ میں نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت سے شادی کا اعلان کیا۔ تصویر میں راکھی ساونت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر عادل درانی نے نیلی جینز اور سیاہ شرٹ زیب تن کررکھی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا”آخر کار میں شادی کا اعلان کر رہا ہوں، میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ راکھی سے میری شادی نہیں ہوئی، مجھے کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں، اس لیے اپنی شادی چھپائی“۔

عادل کی اس پوسٹ پر معروف بھارتی اداکاروں نے مبارکباد دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس کے بعد راکھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا۔

متعلقہ تحاریر