اداکارہ سونیا حسین نے یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھالیا
اداکارہ نے رفاہی تنظیم کے زیراہتمام چلنے والے یتیم خانے کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ سونیا حسین نے فلم ٹچ بٹن کی کامیابی کے بعد یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھالیا۔
اداکارہ نے رفاہی تنظیم کے زیراہتمام چلنے والے یتیم خانے کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان کا مبینہ بے بنیاد الزامات پر سابقہ اہلیہ اور فنکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس
فیروز خان کا قابل نفرت اقدام، ثروت گیلانی کا عدالت جانے کا اشارہ
اداکارہ سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام پر یتیم خانے کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بچوں کے ساتھ ہنستے کھیلتے اور کھاتے پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے وڈیو کے کیشپن میں لکھاکہ کرم اپنے بچوں پر، ہر بچہ محبت کو محسوس کرنے کا مستحق ہے۔مجھے’کرم آرگنائزیشن‘کے ساتھ اپنے اشتراک کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو کہ ایک این جی او ہے جسے 2 خوبصورت خواتین چلاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ”میں اس پلیٹ فارم کے ذریعےآپ سب کی حوصلہ افزائی کرنا چاہوں گا کہ اس جگہ پر جائیں اور عطیہ کریں یا رضاکارانہ طور پر کام کریں“۔
انہوں نے کہا کہ” آپ کپڑے، کھانا، کتابیں، کھلونے یا کوئی بھی چیز عطیہ کر سکتے ہیں جس سے یہ بچے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،آپ انہیں سکھانے کے لیے رضاکارانہ طور پر بھی کام کر سکتے ہیں،میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ ان چھوٹے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا آپ کی روح کیلیے سب سے زیادہ تسکین کا باعث بنے گا“۔